ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور میں عورتوں میں خود اعتمادی پیداکرنے، بیداری پروگرام کاانعقاد

مرڈیشور میں عورتوں میں خود اعتمادی پیداکرنے، بیداری پروگرام کاانعقاد

Mon, 20 Mar 2017 20:13:50    S.O. News Service

بھٹکل:20/مارچ(ایس اؤ نیوز) جن شکشن سنستھان کاروار اور بھٹکل کنڑا ساہتیہ پریشد کے اشتراک سے ’’خواتین میں خود مختار ی کی بیداری ‘‘کاپروگرام مرڈیشور کے اولگا منٹپ میں منعقد ہوا۔ ماولی -2گرام پنچایت صدر ناگرتنا پڈیار نے پروگرام کاافتتاح کرنے کے بعد خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ خواتین میں خود اعتمادی کا ہونا لازمی ہے، اسی سے زندگی میں ترقی ممکن ہونےکی بات کہی ۔ مہمان خصوصی کےطور بینا وئیدیا انٹرنیشنل اسکول کی ڈائرکٹر پشپ لتا ایم ایس نے مساوات کا حق دینے کے باوجود ابھی تک عورت پر ظلم جاری ہے، اس کا استحصال کیا جارہاہے، مرد و عورت کو اپنی ذہنیت میں بدلاؤ لانے کی بات کہی۔ زونل آفیسر یلما ، جن شکشن سنستھا کے صدر شسی کانت نائک نے بھی موقع کی مناسبت سے خطاب کیا۔ پیشہ ورانہ تربیت پائی خواتین میں اسناد کی تقسیم کی گئی ۔ پنچایت ممبران نینا نائک، پاروتی ہری کانت، منجولا نائک وغیرہ موجود تھے۔ کنڑا ساہتیہ پریشد کے اعزازی سکریٹری ایم پی بھنڈاری نے استقبال کرتے ہوئے افتتاحی کلمات پیش کئے۔ اشونی پٹگار نے پرارتھنا کی ، اوشا درگیکر نے شکریہ اداکیا۔ ریشما نائک نے نظامت کی۔ پروگرام میں سیکڑوں خواتین شریک تھیں۔

DSC_0337.JPG


Share: