بھٹکل:13/جنوری (ایس او نیوز) سمودایا ترقی منصوبہ جات آر این ایس پالی ٹکنک مرڈیشور کی جانب سے سپاری پتوں سے دست کاری کی مفت تربیت کیمپ کا آر این ایس تعلیمی ادارے کے ڈائرکٹر ایم وی ہیگڈے نے افتتاح کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہاکہ مقامی سطح پر سپاری کے پتے کافی مقدار میں دستیاب ہیں۔ خواتین ان پتوں کا استعمال کرکے دست کاری سے کئی اشیاء تیار کر سکتی ہیں، اور انہیں مارکیٹ میں فروخت کرکے معاشی طورپر مضبوط ہوسکتی ہیں۔ ادارے کے نائب پرنسپال اور منصوبہ جات افسر کے مری سوامی نے پروگرام کی صدارت کی ۔ تربیت کی استانی رشمی بھٹ دائس پر موجود تھیں۔ نینا نائک نے پرارتھنا کی۔ سی ڈی ٹی پی منصوبے کے پرکاش جے سی نے نظامت کی۔