بھٹکل:31/ جولائی(ایس او نیوز)مرڈیشور لائنس کلب کے زیر اہتمام آر این ایس گولف روڈ کے قریب ساحلِ سمندر میں شجرکاری پروگرام کاانعقاد کیا گیا ۔ لائنس کلب کے صدر ڈاکٹر وادھی راج نے پروگرام کی قیادت کی ۔ کٹھل (پھنس)، بادام اور دیگر نسل کے 40سے زائد پودوں کی نصب کاری کی گئی اور انہیں حفاظتی کور لگایا گیا۔ لائنس کلب کے تمام ممبران اس موقع پرموجود تھے۔