بھٹکل:28/ جولائی(ایس او نیوز)مرڈیشور ریلوے اسٹیشن کو پار کرتے ہوئے اترکوپا کو جانے والے ریلوے برج کے قریب چھپا کر رکھی گئی گوا کی غیر قانونی شراب کو ایکسائز پولس نے ضبط کرلیا ہے، یہ واقعہ جمعرات کی صبح پیش آیا۔
پالی تھین تھیلوں میں لائپ ہاؤس برانڈ کے 21، ہائی ورڈس برانڈ کے 8شراب سے بھری پلاسٹک بوتلیں (27ہزار لیٹر) کو ضبط کرلیا گیا ہے۔ جس کی قیمت اندازاً 8000 ہزارروپئے لگائی گئی ہے۔ ملزموں کی تلاش کے لئے جال بچھایا گیا ہے، ایکسائز انسپکٹر کے ، منوہر کی قیادت میں وشوناتھ بھٹ، مہیندر نائک، منجوناتھ نولے ، مہانتپا شریف، منجو، مادیو کارروائی میں شریک تھے۔