سرینگر،4 جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جموں کشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے پتھراؤ کرنے کے الزامات میں مختلف جیلوں میں بندنوجوانوں کے معاملے میں آج محکمہ داخلہ سے عیدسے پہلے جائزہ لینے کے لیے کہا تاکہ انہیں دوبارہ سے اپنا کیریئربنانے کا موقع مل سکے۔پولیس ڈائریکٹرجنرل، جیل ڈائریکٹر جنرل اور وزیر سیکرٹری، داخلہ کمیٹی پتھراؤ کے الزامات میں مختلف جیلوں میں بند تمام نوجوانوں کے معاملے کا جائزہ لے گی جس سے کہ انہیں ذمہ دار شہری کے طور پر رہنے کا موقع مل سکے۔انہوں نے آج صبح جموں کشمیر کی جیلوں میں بہتری لانے سے متعلق اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کے دوران یہ بات کہی۔محبوبہ نے پولیس ڈائریکٹر جنرل کے راجندر کمار کو نادانستہ طور پر ایل او سی پار کرنے والے ذہنی طور پر پریشان ایک پاکستانی شہری کو اس کے ملک بھیجنے کا معاملہ بھی دیکھنے کو کہا،وہ شخص اب جیل میں ہے۔انہوں نے کہا کہاکہ اس شخص کو اتنے وقت تک جیل میں کیوں رکھا گیا وہ گونگے بہرے ہے ذہنی طور پر پریشان بھی ہے،ساتھ ہی کہا کہ ریاست اور اس کے مقننہ اداروں کو اس طرح کے لاپرواہ طریقے سے کام نہیں کرنا چاہئے اور ان کا رخ اور انسانی ہونا چاہئے۔ریاست میں جیل دستی کا جائزہ لیں اور اپ گریڈ پر زور دیتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ جائزہ اس مقصد سے ہونا چاہئے کہ جیل اصلاحات کا مرکز بنے سزا کے مرکز کے طور پر نہیں۔