کاروار:21 /ڈسمبر (ایس او نیوز) گذشتہ سال اچانک ہونے والی بارش کی وجہ سے جن متاثرہ کسانوں کی فصل بربادہوئی تھی ان فصلوں کے لئے اِن پُٹ سبسڈی کے طورپر ضلع اُترکنڑا کے لئے 1152.35لاکھ روپئے منظورکی گئی ہے۔ اسی طرح جوئیڈا اور یلاپور تعلقہ کے لئے اضافی طورپر 23.43لاکھ روپئے ریاستی حکومت کی طرف سے منظورہوئی ہے۔ اس بات کی جانکاری ضلع نگراں کار وزیر آر وی دیش پانڈے نے دی۔
وزیر موصوف نے بتایا کہ سال 2016-2015میں جوئیڈا اور یلاپور تعلقہ جات میں خشک سالی سے فصلوں کو نقصان ہوا تھا، جس کے لئے اضافی طورپر 23.43لاکھ روپئے کی منظوری کے لئے حکومت کو پیش کش سونپی گئی تھی۔ جس کے تحت ان پٹ سبسڈی کے طورپر حکومت نے متعلقہ رقم منظورکی ہے۔ رواں سال میں جن کسانوں کی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے اس کے سروے کے لئے افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں، انہوں نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت جیسے ہی رقم منظور کرتی ہے اسی لمحہ متاثرہ کسانوں کےبینک کھاتوں میں وہ رقم جمع کرنے کی پوری تیاریاں مکمل کریں۔