ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / صفائی کرنےوالوں کی تنخواہوں میں اضافہ؛ اعلیٰ تعلیم یافتہ استادوں اور لیکچرروں کوتنخواہیں کم مگرصفائی کرنے والوں کو تنخواہیں اب زیادہ

صفائی کرنےوالوں کی تنخواہوں میں اضافہ؛ اعلیٰ تعلیم یافتہ استادوں اور لیکچرروں کوتنخواہیں کم مگرصفائی کرنے والوں کو تنخواہیں اب زیادہ

Wed, 10 Aug 2016 20:41:00    S.O. News Service

بھٹکل 10/اگست(ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا کے بلدیہ صفائی کرم چاریوں کی تنخواہوں کواب دوگنا کرتےہوئےمحکمہ مزدور نے سرکلر جاری کیا ہے۔ سرکولرکے مطابق بلدیہ صفائی کرم چاریوں کی پرانی تنخواہ 6953روپئے تھی جس کو دوگنا کرتے ہوئے 16650روپئے اور شہری بلدیہ اور پٹن پنچایت کے صفائی کرم چاریوں کی پرانی تنخواہ 6166روپئے سے بڑھا کر 15740روپئے کئے جانے کا حکم جاری کیا گیاہے۔

ملک میں صفائی کرمچاریوں کو اتنی بڑی تنخواہ کسی بھی ریاست میں نہیں دی جاتی اور نہ ہی ان کی تنخواہوں میں اتنا اضافہ کیا گیا ہے۔ گجرات میں 9400۔کیرلامیں 12000اور ملک کی راجدھانی دہلی میں 10000روپئے کی تنخواہیں جاری ہیں۔ ملک میں صفائی کرمچاریوں کو سب سے زیادہ تنخواہ دینے والی ریاست صرف کرناٹک ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔

بلدیہ صفائی کرم چاریوں کی تنخواہ میں اضافہ کئے جانے کے بعد عوام کی زبانی سننے میں آرہا ہے کہ ہائی اسکولوں اور کالجوں کے استادوں اورلیکچروں کی تنخواہ بھی اس سے کافی کم ہے۔ لوگ اب یہ کہنے لگے ہیں کہ اب غیر یا کم تعلیم یافتہ صفائی کرم چاری اعلیٰ تعلیم یافتہ استادوں اور لیکچرروں سے بھی زائد تنخواہ حاصل کریں گے۔


Share: