ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / سماجی صحت کو متاثرکرنےو الے پروگرام نشر کرنےپر اُُتر کنڑا ڈپٹی کمشنر کا کیبل ٹی وی پر سخت کارروائی کا انتباہ

سماجی صحت کو متاثرکرنےو الے پروگرام نشر کرنےپر اُُتر کنڑا ڈپٹی کمشنر کا کیبل ٹی وی پر سخت کارروائی کا انتباہ

Thu, 28 Dec 2017 21:08:09    S.O. News Service

 کاروار:28/ دسمبر(ایس اؤنیوز)سماجی صحت کو نقصان پہنچانے والے پروگرام کو نشر کرنے پر کسی بھی کیبل ٹی وی کے خلا ف قانونی طورپر سخت کارروائی کی جائے گی، اس بات کا انتباہ ضلعی سطح کے کیبل ٹیلی ویزن نگرانی کمیٹی کے صدر اور اُترکنڑا کے  ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے دیا۔

منگل کو کاروار میں منعقد ہ  ضلعی سطح کے کیبل ٹی وی نگرانی کمیٹی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ڈی سی نے کہاکہ میڈیا کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ شہری سماج کی نمائندگی کرتےہوئے بھلائی کے پروگرام نشر کرے۔ سماج کو بگاڑنے والے اور سماج کو نقصان پہنچانے والے پروگراموں کونشر کیاجاتاہے تو کیبل ٹی وی والوں کے خلاف بلا رو رعایت کارروائی کی جائے گی۔

کیبل ٹی وی نیٹ ورک ریگولیشن ایکٹ 1995کے تحت کیبل آپریٹر س کے لئے ضروری ہے کہ وہ ضلع کے کسی بھی پوسٹ آفس میں رجسٹرڈ کرائیں اور ہرسال اس کی تجدید ہو۔ اس کے علاوہ یہ بھی اصول ہے کہ نشرکردہ پروگرام بھی سماجی تعمیر اور سماجی حقوق کی پاسداری کرنے والے ہوں ۔ اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کی نگرانی کے لئے ہی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اگر کوئی غلطی نظر آتی ہے یا اس کے متعلق کوئی شکایت ہوتو محکمہ نشر واشاعت اور رابطہ عامہ کے فون نمبر -226344۔08382 پر جانکاری دے سکتےہیں۔ کمیٹی میں شکایات پر غور و خوض کرنے کے بعد ریاستی اور مرکزی کمیٹی اور وزارت نشرواشاعت کے لئے سفارش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ شدہ مختلف کیبل ٹی وی والوں کو دستاویزات جمع کرنے کے لئے کہاگیا تھا ،جن لوگوں نے اپنے دستاویزات کو رینیول نہیں کیا ہے اور جنہوں نے دستاویزات  جمع نہیں کرائے ہیں اُن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔  میٹنگ میں کمیٹی ممبران ضلع ایس پی کے نمائندے سرکل انسپکٹر شیوکمار، سہایا ٹرسٹ سرسی کے ستیش شٹی ، سداشیو گڑھ کے بی جی وی ایس کالج کے پرنسپال مہیش ، کمٹہ اے بی بالیگا کالج کے لکچرر پرمود نائک، اولگا مہاستی کالج کے لکچرر کے این راجو، شیو جیوتی تعلیمی اور دیہی ترقی ادارے کے انو کلس، ممبر سکریٹری ہیمنت راجو موجود تھے۔


Share: