سرسی :5؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)پریش میستا کی موت کے معاملے میں خوف و ہراس اور ہنگامہ کرنے والی پارٹی بی جےپی کو عوام سےمعافی مانگنے کا اترکنڑا ضلع کانگریس صدر بھیمنانائک نے مطالبہ کیاہے۔انہوں نے مردوں پر سیاست کرتےہوئے منتخب ہونےو الے بی جے پی کے ارکان اسمبلی کو مستعفی ہوکر دوبارہ عوام سے رائے طلب کرنے کا چیلنج پیش کیا ہے۔
پریس کانفرنس میں بات کرتےہوئےبھیمنانائک نےکہاکہ پریش میستا کی موت کے بعد کئی معصوم نوجوان مشکلات سے دوچار ہوئے تو بی جےپی اقتدار کے لطف لینے لگی۔ پریش کی موت کے بعد احتجاج کرتےہوئے معصوموں کو مشکلات میں دھکیلنے والے اسمبلی اسپیکر وشویشور ہیگڈے کاگیری سمیت ضلع کے سبھی بی جےپی ارکان اسمبلی سے وضاحت کرنے کا چیلنج کیا۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت کے وزیر اعلیٰ سدرامیا نے پریش میستا کی موت کےمعاملے کو سی بی آئی کو سونپتےہوئےمہلوک کے خاندان والوں کو انصاف دلانےکی کوشش کی تھی جب کہ بی جےپی پریش کےخاندان والوں کا انتخابات کے لئے استعمال کرتےہوئےگھٹیا کام کیاتھا ۔ فی الحال بی جےپی رشوت خوری ، بدانتظامی سے داغ دار ہوئی ہے اگلے انتخابات کےلئے ان کےپاس کوئی موضوع نہیں ہونےکی بات کہی۔ 7اکتوبر کو پارٹی کی جانب سے ہوناور میں پروگرام منعقد کرتےہوئے پریس میستا موت کے متعلق عوام کو سچائی بتائی جائے گی اور اس سلسلےمیں عوامی بیداری پیدا کرنےکی بات کہی۔ پریس کانفرنس میں ایس کےبھاگوت، دیپک دوڈور، جگدیش گوڈا، بسوراج دوڈمنی ، منجوناتھ نائک، رگھو کاناڑےوغیرہ موجود تھے۔