سرسی:10؍فروری (ایس او نیوز)16جنوری کو تعلقہ کے بسلکوپہ سرکاری ہائر پرائمری اسکول میں ہوئی چوری واردات میں ملوث ملزموں کو ہاویری سے گرفتار کرنے میں سرسی مضافاتی تھانہ پولس کامیاب ہوئی ہے۔ گرفتار شدہ 6ملزموں میں پانچ کا تعلق بھٹکل سے بتایاگیا ہے۔
اسکول چوری معاملےکو لے کر اسکول کی صدر مدرسہ سروجنی شیوپا کوچر نے سرسی مضافاتی پولس تھانے میں شکایت درج کرتے ہوئے کہاتھا کہ ہماری اسکول کے دروازے کو توڑ کر چوری کی گئی ہے۔ پی ایس آئی شیوکمار اور ان کی ٹیم معاملے کی تفتیش میں نکلی اور ملزموں کو گرفتارکرنےمیں کامیابی حاصل کی ہے۔ ملزموں کی شناخت بھٹکل کے مکین محمد سپانکی ابراہیم (23)، سید مصطفیٰ سید محمد (22)، اکرم سید محمد حسین (21)، رضوان عبدالعزیز (26)،کمار مادیو کورار(26) اور شیرور کے محمد نوفل محمد (22) بتائی گئی ہے۔ ملزموں کو ہاویر ی سے سرسی لایاگیا ہے۔ چارج شیٹ داخل کرنےکے بعد ملزموں کو عدالت میں پیش کیاگیا ہے۔