ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / سرسی میں پی ایس آئی کارشوت لینے والا وڈیو وائرل : لاری ڈرائیور نے کیا ظاہر

سرسی میں پی ایس آئی کارشوت لینے والا وڈیو وائرل : لاری ڈرائیور نے کیا ظاہر

Thu, 13 Apr 2017 21:12:16    S.O. News Service

سرسی:13/اپریل(ایس اؤنیوز) سوشیل میڈیا کو اگر کوئی مثبت طریقے پر استعمال کرنا چاہیں تو اس سے بڑے کام لئے جا سکتےہیں، رشوت خور آفسروں کو رشوت لینے کے دوران اُن کی وڈیو وائرل کی جاسکتی ہے، اسی طرح شرپسند عناصر اگر کہیں شرپسندی کرتا ہوا پایا جائے تو اُس کی وڈیو بھی وائرل کرکے ایسوں کو راہ راست پر لایا جاسکتا ہے ۔آج کل وہاٹس ایپ پرقانون کی دھجیاں اُڑانے والوں کی وڈیو وائرل ہونا عام ہوتا جارہا ہے، کوئی سواری کو روک کر اُس کے پاس اگر کاغذات طلب کرے تو فوری اُس کے ساتھی اُس کی وڈیو بناتے ہیں اور وہاٹس ایپ پر ڈال دیتے ہیں، وڈیو ایسے وائرل ہوجاتی ہے کہ اعلیٰ آفسران کو ایسے آفسر کے خلاف کاروائی کرنے پر مجبور کردیتی ہے۔

 ایسا ہی ایک واقعہ گذشتہ دو تین دنوں سے سوشیل نیٹ ورک پر زیربحث ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ضلع کے بنواسی پولس تھانہ میں قانونی شعبہ کی پی ایس آئی سریکھا باڈکر کی وڈیو سرسی میں ایسے وائرل ہوگئی ہے کہ اُس پر آفسران کا کاروائی کرنا ضروری ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ سریکھا کسی فرد سے اپنے آفیس میں رشوت لے رہی ہیں۔ وڈیو وائر ل ہونے کے بعد پورا معاملہ سوشیل میڈیا پر گرما گرم بحث کا سبب بنا ہوا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پی ایس آئی سریکھا نے ریت سپلائی کرنے والی لاری کو ضبط کرنے کے بعد لاری مالک سے 10ہزار روپئے طلب کیا تھا، اس کا اس طرح رشوت طلب کرنا اُس کے لئے اب وبال جان بن گیا ہے۔ بتایاجارہاہے کہ سریکھا نے پہلے 4ہزار روپئے لئے تھے بعد میں بقیہ رقم کے لئے لاری مالک کو پریشان کررہی تھیں، حالات سے پریشان لاری مالک نے پی ایس آئی سریکھا کے معاملات کو ظاہر کرنےکی ٹھان لی اور پولس تھانہ کے اندر سریکھا سے بات کرنے کے دوران پورے واقعہ کی وڈیو بنادی۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق وڈیو میں پی ایس آئی سریکھا نے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں کچھ نہیں بچتا، تمہارے کاغذات وغیرہ معاملات کے لئے یہی رقم استعمال ہوتی ہے، یہ رقم صرف ہمارے لئے ہی استعمال نہیں ہوتی۔ اس طرح کی  باتوں سے پی ایس آئی کا اصلی چہرہ عوام کے سامنے آگیا ہے۔عوام نے معاملے کی شفافیت کے ساتھ مکمل جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں سرسی کے ڈی ایس پی ناگیش شٹی نے بتایا کہ بنواسی تھانہ پی ایس آئی کے رشوت لینے کے متعلق سوشیل میڈیا میں وائرل ہونے والی وڈیو کلپ کی سنجیدگی سے جانچ کی جائے گی، فی الحال پی ایس آئی چھٹی پرہیں، ان کے آنے کے بعد اس سلسلے میں جانکاری لے کر ضروری کاروائی کی جائے گی۔


Share: