سرسی:13؍نومبر(ایس اؤ نیوز)اسمبلی رکنیت کے نااہل معاملہ کے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ صادر ہوتے ہی شیورام ہیبار کے حمایتی متحرک ہوتےہوئے یلاپور حلقہ کے ضمنی انتخابات کے لئے پس پردہ تیاریاں جاری رکھتے ہوئے علی الاعلان باتیں کرنا شروع کردی ہیں۔
شیورام ہیبار سمیت نااہل قرار دئیے ریاست کے 17ارکان اسمبلی کا بی جےپی میں شمولیت کرنے کا اعلان ہوتے ہی ہیبار کے حمایتیوں نے بھی اعلان کیا کہ وہ بی جےپی میں شامل ہونگے۔ ابھی تک بی جےپی والے غیر جانبداررہتے ہوئے نااہل ارکان اسمبلی کے خلاف فیصلہ کی امید لگائے ہوئے تھے۔ اور ان کی منشاء کے مطابق فیصلہ صادر ہونے پر اصل بی جے پی والوں کو میدان میں اتارنے کاجو منصوبہ تھا وہ اب ناکام ہوگیاہے۔ بی جے پی کے ایک عہدیدار نے کہاکہ ہیبار کی بی جے پی میں شمولیت کو لےکر ہمارے کچھ لیڈران نے مخالفت کی ہے، لیکن ہمارے نظریہ پر اعتماد رکھنے والے کارکنان کسی بھی حالت میں اعلیٰ کمان کے حکم کی مخالفت نہیں کریں گے۔ کے ایس آرٹی سی بورڈ کے صدر وی ایس پاٹل نے کہاکہ ضمنی انتخابات میں شیورام ہیبار کی امیدواری کا میں مخالف نہیں ہوں، ہماری حکومت کے لئے انہوں نے قربانی دی ہے، اگر انہیں موقع نہیں ملتاہے تو میں ٹکٹ کا امیدوار تھا، اب جب کہ ان کےحق میں فیصلہ آیاہے تو میں اپنی بات پر قائم رہنے کی بات کہی۔
بنواسی بلاک کانگریس صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے کر شیورام ہیبار کے ساتھ جانے والے دیامنا دوڈ منی نےکہاکہ شیورام ہیبار کے ساتھ بنواسی بلاک کے 10شاخوں کے سابقہ صدور، عہدیداران سمیت ہزار سے زائد کارکنان جمعہ کو بی جے پی میں شامل ہونے کی بات کہی۔
روایت کے برخلاف بہت پہلے ہی اپنے امیدوار کا اعلان کرنےو الی کانگریس پارٹی کے کارکنان پیشگی تیاری کرتےہوئے انتخابی مہم میں جٹے ہوئے ہیں ، اب جب کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آچکا ہے اور ممکنہ مخالف امیدوار کے متعلق جانکاری ملتے ہی حلقہ میں کانگریسی کارکنان گھر گھر پہنچ کر اشتہاری مہم میں متحرک ہیں ۔
شیورام ہیبار نے سپریم کورٹ فیصلہ کا استقبال کرتے ہوئے خیال ظاہر کیا کہ ہماری امید کے مطابق فیصلہ آیاہے۔ اس سے پہلے کئی مرتبہ میں نے کئی مرتبہ اس بات کو دہرایا تھا کہ مجھے انتخابات لڑنے سے روکا نہیں جاسکتا۔ مجھے انصاف ملنے کا اعتماد تھا۔ حلقہ کے عوام کا پیار، محبت، اعتماد پر پھر ایک بار انتخابات میں اتروں گا اور نومبر18بروز پیر کی دوپہر 1بجے پرچہ نامزدگی داخل کرنےکی جانکاری دی۔