سرسی:16؍نومبر(ایس اؤ نیوز) شہر کی ایک کالج کی طالبہ کو اغواء کئے جانے کے الزام کو لے کر شہری پولس تھانےمیں شکایت درج کی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ایک سفید کار میں آئے تین لوگوں نے طالبہ کو اغواء کرکے لے گئے ہیں۔اس تعلق سے طالبہ کی ماں رینوکا پرمیشور نے شہری پولس تھانہ پہنچ کر شکایت درج کی ہے جس کے مطابق اس کی بیٹی کالج جانے کےلئے نکلی تھی، مگر سرسی کے ٹیپو نگر کرا س، بنواسی روڈ پر تین لوگوں نے اسے ایک کار میں ڈال کر اغوا کرکے لے گئے ہیں۔
اغواء کی اطلاع پھیلنے پر مقامی عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں کہ چہل پہل والے علاقہ سے کسی کو اغوا کرکے لے جانا کیسے ممکن ہے، عوام میں یہ باتیں گردش کررہی ہے کہ یہ پیار محبت کا معاملہ ہوسکتا ہے۔
پولس اس تعلق سے چھان بین کررہی ہے۔