سداپور:3؍دسمبر (ایس اؤ نیوز) مرکزی حکومت کی کسان مخالف پالیسی کے خلاف سداپور کے تمپا نائک سرکل پر رعیت سنگھا اور ہسری سینا کے کارکنوں نے راستہ روک کر احتجاج کیا۔
رعیت سنگھا (کسانوں کی تنظیم) کے کارگزارصدر منجوناتھ گوڈا نے اس موقع پر خطاب کرتےہوئے کہا کہ حکومتیں زمینوں کو فروخت کرنے کے لئے قانون بناتی ہیں تو سمجھ لیجئے کہ یہ کن کےمفاد میں کام کررہی ہیں، انہوں نے ہر حال میں کسان مخالف پالیسوں کی مخالفت جاری رہنے کی بات کہی۔ سکریٹری راگھویندرنائک نے بات کرتےہوئے کہا کہ حکومتوں کی کسان مخالف پالیسی کے خلاف 7دسمبر کو بنگلورو میں ودھان سبھا کا گھیراؤ کرتےہوئے جدوجہد کی جائے گی۔ رعیت سنگھا کے کارکنوں کو چاہئے کہ وہ پالیسیوں کے متعلق عوام میں بیداری پیدا کریں۔ تعلقہ رعیت سنگھا کے صدر ویر بھدرا نائک، اعزازی صدر تمنا کڈکیری ، ونایک نائک، ایم سی نائک، سدھا ہیگڈے، سویتا نائک، کملا وینکٹ رمن ہیگڈے ، رادھا سمیت کئی لوگ احتجاج میں شریک تھے۔