ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریلوے 1 جولائی سے آن لائن ویٹنگ ٹکٹ نہیں دے گا

ریلوے 1 جولائی سے آن لائن ویٹنگ ٹکٹ نہیں دے گا

Tue, 21 Jun 2016 00:42:03    S.O. News Service

نئی دہلی،20؍جون (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )انڈین ریلوے نے یکم جولائی سے اپنے مسافروں کے لیے خدمات میں توسیع اور سہولیات میں تبدیلی کرنے جا رہی ہے۔اس کی وجہ سے مسافروں کو ریلوے خدمات کچھ بدلی بدلی نظر آ سکتی ہے۔اس تاریخ سے ریلوے کے ریزروشن عمل میں نئے قوانین نافذ ہونے جا رہے ہیں۔بدلے قانون کے تحت یکم جولائی سے آن لائن ویٹنگ ٹکٹ نہیں ملے گا۔ساتھ ہی شتابدی ، راجدھانی جیسی دیگرکئی ٹرینوں میں ڈبوں کی تعداد بڑھائی جائے گی۔تتکال ٹکٹ بکنگ منسوخ کروانے پر اب آدھی رقم مسافروں کوواپس ملے گی ۔اس کے ساتھ ہی مسافروں کے مطالبہ پر علاقائی زبانوں میں بھی ٹکٹ ملیں گے۔ریلوے پہلے ہی اعلان کر چکا ہے کہ یکم جولائی سے راجدھانی ، شتابدی ، درنتو اور میل ایکسپریس ٹرینوں کی طرز پر سویدھا ٹرینیں چلیں گی۔یہ ٹرینیں ملک کے اہم اور مصروف روٹوں پر پریمیم ٹرینوں کو بند کرکے ان کی جگہ چلائی جائیں گی۔سویدھا ٹرینوں میں مسافروں کو ویٹنگ ٹکٹ نہیں ملے گا۔ان ٹرینوں میں سب کو کنفرم ٹکٹ دیا جائے گا۔ٹکٹ کینسل کرانے پر آدھا پیسہ واپس ملے گا اور کوچ کے حساب سے چارج ہو گا ۔اے سی فرسٹ اور سیکنڈ کلاس کا ٹکٹ کینسل کرا نے پر 100روپے اضافی کاٹے جائیں گے۔اے سی تھرڈ کلاس کے لیے 90روپے اور سلیپر کلاس کا ٹکٹ کینسل کرانے پر 60روپے اضافی کاٹے جائیں گے۔تتکال ٹکٹ کینسل کرانے پر اب 50فیصد کرایہ کی رقم واپس ملے گی، یعنی اب پورے پیسوں کا نقصان نہیں اٹھانا پڑے گا۔اتنا ہی نہیں، ریلوے ٹکٹ کھڑکی کی مانند ہی مسافر آن لائن تتکال ٹکٹ بک کر پائیں گے۔اے سی کلاس کے لیے تتکال ٹکٹ کی بکنگ صبح 10سے 11اور سلیپر کلاس کے لیے 11سے 12بجے کے درمیان ہی ہو گی۔


ر اجدھانی ور شتابدی میں مسافروں کی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے ان ٹرینوں میں بوگیوں کی تعداد بڑھائی جائے گی، تاکہ لوگوں کو زیادہ تعداد میں کنفرم ٹکٹ مل سکیں۔ساتھ ہی راجدھانی -شتابدی میں مسافروں کو پیپرلیس ٹکٹنگ کی سہولت دی جائے گی۔یعنی ان کے دئیے گئے موبائل نمبر پر ٹکٹ کی ساری معلومات دستیاب ہوں گی۔جو سفر کے دوران شناختی کار ڈ کے ساتھ ٹی ٹی ای کو دکھانی ہوگی۔نئے قانون کے تحت کوئی بھی شخص 50ہزار روپے میں 7 دنوں کے لیے کوچ بک کروا سکتا ہے۔9 لاکھ روپے دے کر کوئی بھی شخص یا تنظیم 7 دنوں کے لیے 18ڈبوں والی پوری ٹرین بک کروا سکتے ہیں۔اگر اس کے 18کمپارٹمنٹ سے زیادہ کی ضرورت ہو گی تو وہ 50ہزار روپے فی کوچ اضافی رقم جمع کرواکر مزید کوچ حاصل کر سکتا ہے۔سات دن سے زیادہ کوچ یا ٹرین لینے کے لیے روزانہ کے حساب سے 10ہزار روپے فی کوچ دینے ہوں گے۔


Share: