ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریت سپلائی مسئلہ کو حل کرنے کےلئے حکومت پر دباؤ ڈالنے بھٹکل رکن اسمبلی سے بی جے پی کا مطالبہ

ریت سپلائی مسئلہ کو حل کرنے کےلئے حکومت پر دباؤ ڈالنے بھٹکل رکن اسمبلی سے بی جے پی کا مطالبہ

Thu, 24 Nov 2016 20:37:57    S.O. News Service

بھٹکل:25/نومبر (ایس او نیوز) ریت سپلائی مسئلہ میں ناکام مقامی رکن اسمبلی اپنی ناکامی کو چھپا کر بی جےپی پر الزام تراشی کئے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے والے مہیش نائک بی جے پی کے کارکن نہیں ہیں، رکن اسمبلی عوا م کے سامنے جھوٹی جانکاری دے رہے ہیں، اس بات کا الزام بی جے پی بھٹکل کے صدر راجیش نائک نے لگایا۔

جمعرات کی شام بی جے پی دفتر میں پریس کانفرنس کے ذریعے بات کرتے ہوئے مقامی صدر نےکہاکہ اگر رکن اسمبلی میں جرأت ہے تو وہ خود عرضی دار کو سمجھا نے کا کام کریں، نہیں تو عدالت کو حالات سے باور کرانے کے لئے حکومت پر دباؤ ڈالیں۔ بی جے پی صدر کے  مطابق بھٹکل رکن اسمبلی حلقہ میں قومی شاہراہ کی ترقی کے لئے اترکینراکے رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے نے25کروڑ روپئے منظور کئے ہیں۔ مرڈیشور سڑک کی ترقی کے لئے 15کروڑ روپئے اور ہوناور کے دوڈمنے سالکوڑ سڑک کے لئے 10کروڑ روپئے مرکزی حکومت سے منظور کروائے ہیں۔ صرف بھٹکل کو ہی نہیں ، ضلع کے مختلف راستوں کی ترقی کے لئے بھی مرکزی حکومت سے 97کروڑروپئے منظور کروائے ہیں۔ چونکہ رکن پارلیمان تشہیر پسند نہیں ہیں، اسی لئے قبل ازوقت ہم یہ اطلاع عوام کو دے رہے ہیں کل کو کہیں رکن اسمبلی کاموں کے افتتاح کے موقع پر متعلقہ کام اپنے نام کرسکتے ہیں، اسی لئے رکن پارلیمان کی کوششوں کو ہم عوام کے سامنے پیش کررہے ہیں۔ اس موقع پر راجیش نائک نے اطلاع دیتے ہوئے کہاکہ 27نومبر کو بنگلورو میں منعقد ہونےوالے بی جے پی پسماندہ طبقات اجلاس کے لئے بھٹکل سے قریب 100کارکن شرکت کریں گے ۔ بی جے پی ریاستی کمیٹی کے ممبر پرمیشور دیواڑیگا، ایشورنائک، سنیل نائک، ایشور دوڈمنے ، سبرائے دیواڑیگا، بھاسکر دئیمنے ، رام چندر نائک بینگرے ، سنتوش نائک، مکندنائک، ناگراج دیواڑیگا وغیرہ موجود تھے۔


Share: