ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاست کے ساحلی اور جنوب اندرونی علاقوں میں مزید چار دنوں تک بارش کے امکانات : محکمہ موسمیات

ریاست کے ساحلی اور جنوب اندرونی علاقوں میں مزید چار دنوں تک بارش کے امکانات : محکمہ موسمیات

Tue, 02 Nov 2021 19:46:09    S.O. News Service

بنگلورو : 2؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز)خلیج بنگال میں ہواکے دباؤ میں کمی ہونے سے ریاست کے ساحلی علاقوں اور جنوب کے اندرونی علاقوں میں 6نومبر تک بجلی اور طوفانی ہوا کے ساتھ زوردار بارش ہونے کا محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیاہے۔

جنوب کے  اندرونی علاقے چک مگلورو، ہاسن، کورگ اور شیموگہ اضلاع میں 3نومبر سے 6نومبر تک زبردست بارش ہونےکے امکانات کی وجہ سے ’یلو الرٹ ‘ جاری رکھا گیا ہے۔

ساحلی پٹی کے اترکنڑا، دکشن کنڑا اور اُڈپی اضلاع میں بھی 3سے 6نومبر تک زیادہ بارش ہونے کےامکانات ظاہر کئےگئےہیں۔ بقیہ اضلاع میں بجلی، گرج اور ہواؤں کا زور ہوگا اور چند مقامات پر معمول کےمطابق بارش ہونے کی محکمہ موسمیات کے ڈائرکٹر سی ایس پاٹل نے جانکاری دی ہے۔


Share: