ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / دھونی کے ریٹائرمنٹ سے پیدا ہوئی کمی کی تلافی آسان نہیں:ساہا

دھونی کے ریٹائرمنٹ سے پیدا ہوئی کمی کی تلافی آسان نہیں:ساہا

Fri, 01 Jul 2016 21:36:14    S.O. News Service

بنگلور،یکم جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کے ماہر ٹیسٹ وکٹ کیپر رددھمان ساہا نے کہا ہے کہ پانچ روزہ فارمیٹ سے مہندر سنگھ دھونی کے ریٹائرمنٹ کی وجہ سے پیدا ہوئی کمی کی تلافی مشکل ہے کیونکہ یہ سابق کپتان طویل وقت تک میچ فاتح رہا۔چنا سوامی اسٹیڈیم میں ہندوستانی ٹیم کے ٹریننگ سیشن کے بعد ساہا نے نامہ نگاروں سے کہا کہ دھونی بھائی کے ریٹائرمنٹ کے بعد وکٹ کیپر کے طور پر ان کی جگہ لینا آسان نہیں تھا کیونکہ انہوں نے ہمارے لئے کئی میچ جیتے ہیں،عالمی کرکٹ میں ان کا دبدبہ رہا ہے۔ساہا نے کہا کہ وہ دھونی کی طرح ٹیم میں شراکت دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں وہی کرنے کی کوشش کر رہا ہوں جو دھونی بھائی نے ہمارے لئے کیا۔اس بلے سے شراکت دینے کے علاوہ اہم لمحوں پر کیچ لے کر اور اسٹمپنگ کرکے شراکت دیتے ہوئے میچ جتانا ہے۔ساہا نے کہا کہ انہیں جب بھی موقع ملے گا وہ دھونی سے بات کرکے ان سے مشورہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہر ممکن موقع پر ہم نے ہمیشہ ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں،ہم ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں جیسے ہم نے آئی پی ایل اورہندوستان کے آسٹریلیا کے دورے کے دوران کیا۔انہوں نے مجھے اہم باریکیاں سکھائی کہ کس طرح اچھال لیتی پچوں پر وکٹ کیپنگ کرنی ہے اور بلے بازی کرتے ہوئے دباؤ سے نمٹنا ہے۔دھونی ہی نہیں میں دیگر کھلاڑیوں سے بھی بات کرتا ہوں۔


Share: