ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / دوسرے مرحلے کے گرام پنچایت انتخابات : دکشن کنڑا میں 78.69اور اُڈپی میں 75.42فی صد پولنگ

دوسرے مرحلے کے گرام پنچایت انتخابات : دکشن کنڑا میں 78.69اور اُڈپی میں 75.42فی صد پولنگ

Mon, 28 Dec 2020 19:53:19    S.O. News Service

منگلورو :27؍دسمبر (ایس اؤ نیوز)دکشن کنڑا کے 4تعلقہ جات کے 114گرام پنچایتوں کے لئے اتوار کو ہوئے دوسرے مرحلے کے انتخابات میں 78.69فی صد پولنگ ہوئی ہے جبکہ پڑوسی ضلع اُڈپی میں 75.42فی صد پولنگ درج کی گئی ہے۔ 

بیلتھنگڈی میں 78.43فی صد۔ کڈبا میں 77.61فی صد ۔ سلیا میں 80.54فی صد اور پتور میں 78.45فی صدپولنگ ہوئی ہے۔ بیلتھنگڈی میں 46،پتور میں 22، کڈبا میں 21اور سلیا میں 25سمیت 114گرام پنچایتوں کے 1541میں سے 41 نشستوں  پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہونے کی وجہ سے 1500نشستوں کے لئے 3421امیدوار میدان میں تھے۔ دونوں مرحلو ں میں ہوئی ووٹنگ کی گنتی 30دسمبر کو ہوگی۔ دوسرے مرحلے میں پولنگ کو دیکھتے ہوئے بیلتھنگڈی، پتور، سلیا اور کڈبا میں امتناعی احکامات نافذ کرتےہوئے پولس سکیورٹی کا انتظام کیا گیا تھا۔

اُڈپی میں 75.42فی صد پولنگ:اُڈپی ضلع کے کنداپور، کاپو اور کارکلا تعلقہ جات کے 86گرام پنچایت کے 1209نشستوں کے لئے 75.42فی صد پُر امن پولنگ ہوئی ۔ کنداپور میں 76.08فی صد۔ کاپو میں 73.07فی صد اور کارکلا میں 76.21فی صد پولنگ ہوئی ہے۔ خیال رہےکہ کنداپور کے 44گرام پنچایتوں میں سے 43گرام پنچایتوں کے لئے انتخابات ہوئے۔ کیونکہ بیندور تعلقہ کے ناڈا گرام پنچایت حدود میں شامل سیناپور دیہات کو کنداپور تعلقہ کے ہوساڑو گرام پنچایت میں شامل کئے جانے کی مخالفت کرتےہوئے ڈویزنل کمشنر مجسٹریٹ کے سامنے عرضی داخل کئے جانےکی وجہ سے الیکشن کمیشن نے یہاں الیکشن نہیں کرنےکا فیصلہ لیاتھا۔


Share: