ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / جی سی اے دھوکہ دہی معاملہ: پولیس نے سابق سربراہ سے پوچھ گچھ کی

جی سی اے دھوکہ دہی معاملہ: پولیس نے سابق سربراہ سے پوچھ گچھ کی

Wed, 29 Jun 2016 19:48:13    S.O. News Service

پنجی،29جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)گوا کرکٹ یونین(جی سی اے )کے سابق صدر دیانند نارویکر سے تقریبا تین کروڑ 13لاکھ روپے کے مبینہ اسکینڈل میں یونین کے سینئر حکام کے ملوث ہونے کے سلسلے میں ریاستی پولیس نے آج پوچھ گچھ کی۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ممبئی میں موجود نارویکر گوا پہنچے اور تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہوئے۔آج تین گھنٹے سے زیادہ وقت تک ان سے پوچھ گچھ ہوئی۔مقامی پولیس کی اقتصادی جرائم شاخ نے 15جون کو جی سی اے صدرچیتن دیسائی، سیکرٹری ونودفڑکے اور خزانچی اکبر ملا کو جی سی اے کے دائمی رکن ولاس دیسائی کی شکایت پر گرفتار کیا تھا کہ انہوں نے بی سی سی آئی کی طرف سے جی سی اے کو دئے چیک کو مبینہ طور پر لے لیا تھا۔ان تینوں پر 2006سے 2008کے دوران فنڈ میں تین کروڑ 13لاکھ روپے کی ہیرا پھیری کا الزام ہے۔نارویکر 2007-08میں جی سی اے صدر تھے جب ان تینوں نے غیر قانونی طور پر پنجی میں ڈی سی بی بینک میں اکاؤنٹ کھلواکر بی سی سی آئی کی طرف سے جاری چیک جاری کرالیا تھا۔


Share: