ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / جوئیڈا کے انشی گھاٹ پر کھسکی مٹی کو عوام نےہی مشینوں کے ذریعے کیا صاف: ایک مہینے سے بند سڑک کو کھولنے میں عوام کی کوشش کامیاب

جوئیڈا کے انشی گھاٹ پر کھسکی مٹی کو عوام نےہی مشینوں کے ذریعے کیا صاف: ایک مہینے سے بند سڑک کو کھولنے میں عوام کی کوشش کامیاب

Wed, 25 Aug 2021 18:35:21    S.O. News Service

جوئیڈا:25؍اگست (ایس اؤ نیوز) بیلگام۔ سداشیوگڑھ کی ریاستی شاہراہ کے درمیان انشی گھاٹ پر پہاڑ کھسکنے سے گذشتہ ایک مہینے سے سواریوں کی آمد ورفت مکمل بند ہوگئی تھی ۔ حالات کو دیکھتے ہوئے ضلع پنچایت کے سابق  ممبر رمیش نائک کی قیادت میں عوامی تعاون سے سڑک پر پڑی ہوئی مٹی وغیرہ کو نکالنےکام شروع کیا گیا تھا، اب پتہ چلا ہے کہ   عارضی طور پر ہی سہی سڑک کو سواریوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پیر سے ہی مقامی عوامی نمائندوں کے تعاون سے سڑک کی  درستگی  کا کام مشینوں کے ذریعے شروع کیاگیا تھا ۔ سڑک پر خطرے سے بھرے پتھر اور درختوں کا تقریباً نکال باہر کیاجاچکا ہے۔ جس کے بعد  عارضی طورپر عوامی سواریوں کی آمدورفت کے لئے سڑک پر سہولیات مہیا کرائی گئی ہے۔

کام کو روکنے کی ہدایت : سڑک کو آمدو رفت کے لئے کھولنےکی کوشش کی اطلاعات موصول ہوتےہی کاروار کے تحصیلدار ، محکمہ آب پاشی کے چیف انجنئیر اور کاروار سرکل پولس انسپکٹر نے عملے کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور سڑک پر پڑی مٹی وغیرہ کو نکالنے کے کام کو روکنے کی ہدایت دی ۔ لیکن عوامی نمائندوں نے صاف انکار کرتےہوئےاپنا کام جاری رکھا۔   عوام نمائندوں نے کہا کہ اگر ہم پر کیس درج کرتےہوئے ہمیں جیل بھی بھیج دیں گے  تب بھی ہم  کام نہیں روکیں گے۔اس کے بعد کاروار کے افسران کو جوئیڈا کےلوگوں کے مسائل کے متعلق سمجھایاگیا۔ اس موقع پر ودھان پریشد رکن ایس ایل گھوٹنیکر بھی جائے وقوع  پرپہنچ گئے  اور سڑک کی درستگی کو لے کر  اپنی حمایت کا اعلان کیا۔

جوئیڈا کے تحصیلدار سنجئے کامبلے ، تعلقہ پنچایت افسر آنند بڈکوندری ، ضلع پنچایت سابق ممبر رمیش نائک، انشی گرام پنچایت صدر ارون نائک، منگیش کامت، کالی برگیڈ کے سنچالک روی۔ رتناکر دیسائی اور کرشنا انشی کر وغیرہ موجود تھے۔


Share: