ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:وزیر روشن بیگ کے دورے پر تنظیم نےرکن اسمبلی منکال وئیدیا کونظر انداز کردیا

بھٹکل:وزیر روشن بیگ کے دورے پر تنظیم نےرکن اسمبلی منکال وئیدیا کونظر انداز کردیا

Sat, 04 Feb 2017 19:48:47    S.O. News Service

بھٹکل:4/فروری    (ایس او نیوز) شہر کے غوثیہ محلہ کے مسئلے کو حل کرنے کے سلسلے میں مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل نے ریاستی وزیربرائے شہری ترقیات روشن بیگ کو بھٹکل تولے آئی لیکن اس دوران مقامی رکن اسمبلی منکال وئیدیا کو جان بوجھ کر نظر انداز کئے جانے کا الزام سننے میں آیاہے۔

 غوثیہ اسٹریٹ کادورے کے دوران وزیر موصوف روشن بیگ تنظیم کے اس رویہ کو لے کر اپنی بے اطمینانی کا اظہار کیا۔ بلدیہ ممبران کے ساتھ منعقد ہ میٹنگ میں بھی روشن بیگ نے مقامی رکن اسمبلی کانام لے کر کہاکہ انہیں ہوناور میں کوئی پروگرام ہونے کی وجہ سے میٹنگ میں شریک نہیں ہونے کی بات کہی۔ اس کے بعد  میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے صدر مزمل قاضیا نے بھی یہی بات کہی۔ لیکن اس سلسلے میں مقامی رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے وضاحت دیتے ہوئے کہاکہ وزیر موصوف کے دورے کے متعلق تنظیم کے عہدیداران نے اخلاقی سطح پر بھی اطلاع نہیں دی اور نہ ہی میٹنگ کے لئے دعوت دی۔ سنیچر کی صبح 11بجے وزیرموصوف  کے پرسنل سکریٹری نے مجھ سے رابطہ کیا لیکن میں تب تک ہوناور کے پروگرام میں شریک ہوچکا تھا۔ متعلقہ معاملہ سے حالیہ دنوں میں جالی پٹن پنچایت صدر کے انتخاب کے دوران تنظیم اور رکن اسمبلی کے درمیان  پیدا ہوئی سیاسی رنجش اور دوری پھر ایک بار ظاہر ہوئی ہے، یہ سب معاملات آئندہ پیش آنے والے معاملات کو مزید پیچیدہ کرتے نظر آرہے ہیں۔


Share: