بھٹکل:14/فروری (ایس او نیوز)آئریا ، اڈگ اور نامدھاری سماج کے لیڈر بنگلورو کے جے پی نارائن سوامی کی موت پر سوگ جتاتے ہوئے آسارکیری کے وینکٹیشور مندرمیں مندر انتظامیہ کی طرف سے ایک منٹ کا مون برت منا کر انہیں تعزیت پیش کی گئی ۔ مندر انتظامیہ کے صدر ڈی بی نائک نے ان کی زندگی کے متعلق اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر جے این نائک،کے آر نائک، راجیش نائک، ایس ایم نائک، شری دھرنائک، وینکٹیش نائک، ستیش کمار نائک، نارائن نائک، منجوناتھ نائک، شیورام نائک وغیرہ موجود تھے۔