ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:موڈبھٹکل بائی پاس کے ہوٹل میں غیر قانونی شراب کی فروخت کاری :ملزم پولس کی تحویل میں

بھٹکل:موڈبھٹکل بائی پاس کے ہوٹل میں غیر قانونی شراب کی فروخت کاری :ملزم پولس کی تحویل میں

Wed, 12 Jul 2017 18:51:26    S.O. News Service

بھٹکل:12/جولائی (ایس اؤنیوز)سپریم کورٹ حکم نامے کے مطابق یکم جولائی سے قومی و ریاستی شاہراہ سے متصل تمام وائن شاپ اور بار نکال باہر کرنا چاہئے۔ لیکن بھٹکل کے موڈبھٹکل بائی پاس کے ٹاپ ٹاورکامپلکس میں واقع شری کرشنا پرساد ہوٹل میں غیر قانونی طورپر شراب فروخت کئے جانےکی مصدقہ خبر پر کارروائی کرتےہوئے بھٹکل شہری پولس نے پیر کی رات اچانک چھاپہ مارکر غیر قانونی طورپر بیچی جارہی شراب کو ضبط کرلیا۔

ضبط شدہ شراب میں 134بئیر بوتل اور 45چھوٹی بوتلیں شامل ہیں۔ شراب کی اندازاً قیمت 17،000ہزار روپئے لگائی گئی ہے۔ ہوٹل مالک ملزم چندرو نارائن نائک کو پولس اپنی تحویل میں لے کر کیس درج کرلیا ہے۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔ایس آئی کوڈگونٹی سمیت پولس عملہ کارروائی میں شریک تھا۔


Share: