بھٹکل:22/نومبر (ایس او نیوز) کرناٹکا سوابھیمانی کرانتی سنگھ اترکنڑا ضلع کے قانونی مشیر کے طورپر منجوناتھ ایچ نائک کو نامزد کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں سنگھ کے ریاستی صدر اومکار سولاپور نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کے آبی ، زمین، قدرتی مناظر، جنگلات اور ذات پات کے ازالے کی خدمات میں سنگھ مصروف عمل ہے۔ قانونی مشیر کے طورپر نامزد ہوئے منجوناتھ نائک کو ضلع صدر ایرانائک ، جنرل سکریٹری کمار نائک اور مقامی عہدیداران نے مبارکبادی پیش کی ہے۔