بھٹکل:21/اگست(ایس او نیوز)سواری میں جانوروں کی سپلائی کرنے کے الزام میں پولس نے سواری سمیت دو لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ واردات تعلقہ کے موڈبھٹکل میں پیش آئی ہے۔
گرفتارشدوں کی شناخت کونار گرام پنچایت حدود کے منجوناتھ نارائن نائک (34)اور بلدیہ حدود ، غوثیہ اسٹریٹ کے محمد اسلم محمد میراں صدیق (44)بتائی گئی ہے۔ ضبط شدہ جانوروں کی قیمت اندازاً30000روپئے بتائی گئی ہے۔ بھٹکل شہری پولس تھانے میں کیس درج ہواہے، ایس آئی ریوتی کی نگرانی میں جانچ جاری ہے۔