ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:بینگرے میں گارمینٹس میکننگ ٹریننگ کیمپ کاافتتاح

بھٹکل:بینگرے میں گارمینٹس میکننگ ٹریننگ کیمپ کاافتتاح

Fri, 18 Nov 2016 19:40:49    S.O. News Service

بھٹکل:18/نومبر (ایس او نیوز) سماجی ترقی منصوبہ جات آراین ایس پالی ٹکنک مرڈیشور کے زیراہتمام تعلقہ کے بینگرے میں6ماہی گارمینٹس میکننگ ٹریننگ کیمپ کے پروگرام کا آراین ایس تعلیمی اداروں کے ڈائرکٹر ایم وی ہیگڈے نے افتتاح کیا۔

افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ خواتین معاشی خود اعتمادی حاصل کرتے ہوئے اپنی زندگی کی تعمیر کرنے کی اپیل کی۔ کائی کنی گرام پنچایت صدر شانتا میری لوبونے پروگرام کی صدارت کی۔ آر این ایس پالی ٹکنک کے نائب پرنسپال کے مری سوامی نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔ مہمان خصوصی کے طورپر اُوسیرا انڈیسٹریز کے مالک ایم ڈی میاتھیو ، ارپنا سنگھ کی صدر منگلا نائک ، کے ڈی سی سی ادارے کے فلک فرنانڈیز موجود تھے۔ سروجا نائک نے پرارتھنا کی۔ ایستھلا فرنانڈیز نے استقبال کیا ، جینتی نائک نے شکریہ اداکیا۔


Share: