ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:اے پی ایم سی انتخابات :کانگریس کی شاندار جیت، بی جےپی کا صفایا

بھٹکل:اے پی ایم سی انتخابات :کانگریس کی شاندار جیت، بی جےپی کا صفایا

Sat, 14 Jan 2017 19:41:06    S.O. News Service

بھٹکل:14/جنوری  (ایس او نیوز) ہوناور زرعی ترقی مارکیٹ(اے پی ایم سی ) کمیٹی کے لئے ہوئے انتخابات میں کانگریس نے  زبردست جیت درج کرتے ہوئے بی جے پی کو دھول چاٹنے پر مجبور کردیا ہے۔کمیٹی کے لئے ہوئے  انتخابات میں  کل 7 نشستوں پرزبردست جیت حاصل کرتے ہوئے کانگریس نے بقیہ تمام سیاسی پارٹیوں کو دھول چٹا دی  ہے۔ جیت پر کانگریسی کارکنان نے شمس الدین سرکل پر پٹاخے چھوڑتے ہوئے جشن منایا۔ اس موقع پر بھٹکل بلاک کانگریس صدر وٹھل نائک ، بلدیہ صدر محمد صادق مٹا، جالی پٹن پنچایت صدر عبدالرحیم شیخ ، مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے صدر محمد مزمل قاضیا، مٹھلی سے جیت حاصل کرنے والے سریش نائک، شرالی سے منتخب تمپا گونڈا ، منڈلی گرام پنچایت کے نائب صدر ناگپا نائک، نارائن بی نائک، راجیس نائک وغیرہ موجود تھے۔

اترکنڑا ضلع میں بھی اکثر مقامات پر کانگریس نے جیت درج کی ہے۔ نتائج کے بعد عوامی سطح پر کہا جارہاہے کہ آئندہ ہونے والے ودھان سبھا انتخابات کے لئے یہ افتتاحیہ ہے۔ آئندہ ضلع میں تمام حلقوں سے کانگریس کی جیت یقینی بتائی جارہی ہے۔ 


Share: