ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:امین موٹرس کے زیر سرپرستی ’’سوزوکی ‘‘ کمپنی کے نئے شوروم اور سرویس سنٹر کا افتتاح

بھٹکل:امین موٹرس کے زیر سرپرستی ’’سوزوکی ‘‘ کمپنی کے نئے شوروم اور سرویس سنٹر کا افتتاح

Sun, 07 May 2017 19:21:08    S.O. News Service

بھٹکل:7/مئی (ایس اؤنیوز) تعلقہ میں بائک سواریوں کی فروخت کاری میں سے ایک انفال سوپر مارکیٹ سےمتصل ’’امین موٹرس ‘‘ کے زیر سرپرستی ’سوزوکی‘ کمپنی کے نئے شورو م اور سرویس سنٹر کا سوزوکی موٹرسائیکل انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ کے مینجر روی پاٹل نے ربن کاٹ کر کیا ۔

اس موقع پر خطا ب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گذشتہ 2سالوں سے بھٹکل میں سوزوکی بائکس کی فروخت کاری ہورہی تھی ، لیکن کوئی رجسٹرڈ سینٹر نہیں تھا، اب سوزوکی کمپنی کے اہم ڈیلر منگلورو کے پائی کمپنی کی 9ویں شاخ بھٹکل کے امین موٹر س کو رجسٹرڈ منظوری دی گئی ہے اور امید بھی ہے کہ تعلقہ کے گاہک اس کا بہتر استفادہ کریں گے۔ سوزوکی سرویس شعبہ کے مینجر شنموگم ، علاقائی مینجر وجئے ٹھاکور،ونئے جالیہال ، سوزوکی کمپنی کے اہم ڈیلر منگلورو کے گنپتی پائی ، رتناکر پائی ، جالی پنچایت کے ممبر محمد عمران لنکا پروگرام میں موجود رہ کر مبارکباد پیش کی ۔ امین موٹرس کے محمد فضل نے تمام کا استقبال کرتے ہوئے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ اس موقع پر سواری خریدنے والے گاہکوں کو چابیاں سونپی گئی ۔

7may11.JPG


Share: