ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: یلووڑی کوؤور میں اتی کرم سرکاری ہاڑی زمین پر افسران کی کارروائی : زیر تعمیر عمارت زمین بوس

بھٹکل: یلووڑی کوؤور میں اتی کرم سرکاری ہاڑی زمین پر افسران کی کارروائی : زیر تعمیر عمارت زمین بوس

Sun, 04 Nov 2018 19:38:24    S.O. News Service

بھٹکل: 4؍نومبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے یلووڑی کوؤور گرام پنچایت حدود کے گنیش نگرمیں سرکاری افسران نے اتی کرم ہاڑی زمین کا غیر قانونی قبضہ ہٹا کر زمین کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

آفسران نے الزام لگایا ہے کہ علاقہ کے سروے نمبر 221کی ہاڑی زمین پر ایک شخص غیر قانونی طورپر سواریوں کا سرویس اسٹیشن تعمیر کرنے کی کوشش کرتےہوئے تقریباًشیڈ  تیارکرلیا تھا۔ اس سلسلے میں مصدقہ اطلاع پر کارروائی  کرتے ہوئے  تحصیلدار وی این باڈکر کی ہدایات پر دفتر کے عملے نے متعلقہ زیرتعمیر شیڈ کو  زمین بوس کردیا۔ اور پوری جگہ خالی کرائی۔ اس موقع پر دوبارہ اتی کرم کی کوشش کئے جانے پر قانون کے مطابق سخت کارروائی کرنے کی افسران نے تنبیہ کی۔ روینو انسپکٹر میتری سمیت کئی لوگ جائے وقوع  پر موجود تھے۔

4nov_6.jpg


Share: