ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: کنڑا شاعر ، نقاد ، ادیب کوئمپو کے یوم پیدا ئش کے موقع پر یوم ِعالمی انسان پروگرام کا انعقاد

بھٹکل: کنڑا شاعر ، نقاد ، ادیب کوئمپو کے یوم پیدا ئش کے موقع پر یوم ِعالمی انسان پروگرام کا انعقاد

Fri, 30 Dec 2016 18:27:47    S.O. News Service

بھٹکل:30/ڈسمبر(ایس او نیوز) تعلقہ انتظامیہ بھٹکل کے زیر اہتمام کنڑا کے مشہور شاعر ،نقاد و ادیب کوئمپو کے جنم دن کی مناسبت سے ’’ یوم ِعالمی انسان‘‘ پروگرام منعقد کیا گیا ۔ بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر منجوناتھ نے پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کوئمپو نے اپنی شاعری کے ذریعے انسانیت  ہی آفاقی  دھرم ہونے کا پیغام دیتے ہوئے  قابلِ عمل قرار دیا تھا۔ بی ای اؤ وینکٹیش پٹگار نے پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے کوئمپو نے ساری دنیا کو انسانیت کا پیغام دیا تھا۔ ذات پات، طبقات و نسل سے اوپر اٹھ کر زندگی گزاریں تو ہی ہماری زندگی کامیاب ہوگی۔ کنڑا ساہتیہ پریشد بھٹکل کے مقامی صدر گنگادھر نائک نے کہاکہ سہیادری کے سائے میں پرورش پانے والے کوئمپو جنگل کی تازہ ہواؤں کو قبول کرتے ہوئے بڑے شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ عالمی شاعر ہوکر کنڑا کو عالمی سطح پر ایک مقا م عطا کیا۔ نیو انگلش اسکول کے استاد پانڈورنگا نے کوئمپو کی حیات وخدمات پر روشنی ڈالی۔ ڈائس پر فاریسٹ افسر روی ، آب پاشی کے انجنئیر شیٹھ موجود تھے۔ اسکول کے صدر مدرس ایم کے نائک نے استقبال کیا۔ استاد ایم ایچ نائک نے شکریہ اداکیا۔ گنپتی شرور نےنظامت کی ۔ طالبات نے ریاستی ترانہ پیش کرتے ہوئے پروگرام کا افتتاح کیا۔


Share: