ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: پی یو دوم کےنتائج میں انجمن کے دونوں کالجوں کا ریکارڈ مظاہرہ : انجمن گرلس کالج 98اور انجمن بوائزکالج کا96فی صد نتیجہ

بھٹکل: پی یو دوم کےنتائج میں انجمن کے دونوں کالجوں کا ریکارڈ مظاہرہ : انجمن گرلس کالج 98اور انجمن بوائزکالج کا96فی صد نتیجہ

Mon, 24 Apr 2023 17:47:50    S.O. News Service

بھٹکل24؍اپریل (ایس اؤ نیوز ) کرناٹکا پی یوسی سکینڈ  امتحانات کے نتائج میں 12فی صد کا اضافے کا اثر  اترکنڑا ضلع اور بھٹکل تعلقہ میں بھی ہواہے۔ اسی طرح انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے دونوں ادارے انجمن پری یونیورسٹی کالج فور ویمن اور انجمن پری یونیورسٹی کالج (بوائز)  نے لمبی چھلانگ لگاتےہوئے بہتر رزلٹ پیش کیا ہے۔ انجمن پری یونیورسٹی کالج فور ویمن بھٹکل کی کامیابی کا مجموعی اوسط 98.33فی صد اور انجمن پری یونیورسٹی کالج (بوائز) کے نتائج کا مجموعی اوسط 96.06 فی صد ریکارڈ کیاگیا ہے۔

 انجمن پری یونیورسٹی کالج فورویمن: کالج کا مجموعی رزلٹ 98.33فی صد ہے ہی لیکن طالبات نے بہت ہی بہترین مارکس لے کر کامیابی درج کی ہیں۔

شعبہ سائنس میں 86طالبات میں سے 85 طالبات کامیاب ہوئی ہیں۔جن میں 32امتیازی، 51فرسٹ کلاس اور02سکینڈ کلاس سے کامیاب ہوئے ہیں، اس طرح شعبہ سائنس کے نتائج 98.83 فی صد درج کئے گئے ہیں۔

شعبہ کامرس میں 136میں سے 133طالبات کامیاب ہوئی ہیں جن میں 49امتیازی، 70فرسٹ کلاس، 12سکینڈ کلاس اور 03پاس کلاس میں کامیاب ہوئی ہیں۔ جب کہ شعبہ کا رزلٹ 97.79فی صد ہے۔

شعبہ آرٹس کی طرف سے 79میں سے 78طالبات کامیاب ہوئی ہیں جن میں 17امتیازی، 40فرسٹ کلاس ،18سکینڈ کلاس اور 03پاس کلاس میں کامیاب ہوئی ہیں شعبہ کا رزلٹ 98.73فی صد ہے۔ شعبہ جات کے طورپر کالج کی سطح پر ٹاپ 10طالبات اس طرح ہیں۔

شعبہ سائنس:1۔ستارہ شاہین محتشم (97فی صد)۔2۔عائشہ مہک گوائی (96.50فی صد)۔3۔ شاہینہ (96فی صد)۔4۔ شوری (95.50 فی صد)۔5۔ خدیجہ ثانیہ (95.16فی صد)۔ 6۔ فاطمہ زہینہ (95فی صد) حمنہ ارمار (95فی صد)۔7۔ عرزش اگا (94.83 فی صد)۔ 8۔ سمرہ (94.66فی صد)۔09۔ مریم اسری (94.16فی صد)۔10۔ وردا (94فی صد)

شعبہ کامرس : 1۔ نونین کولا (98فی صد)۔ 2۔ حنین (97.33فی صد)، حفصہ (97.33 فی صد)۔ 3۔فاطمہ (96.33فی صد)۔ 4۔ الفا اسپو(96.50فی صد)اور فاطمہ معیزہ (96.50فی صد)۔ 5۔مریم ایس ایم (95.16فی صد)ثانیہ دامودی (95.16فی صد)۔ 6۔ حلیمہ (95فی صد)۔ 7۔ نازیہ (94.66فی صد)۔ 8۔ فاطمہ ندا (94.16فی صد) ۔ 9۔ فضا انبر (93.33فی صد)

شعبہ آرٹس: ساجدہ شیخ (97.66فی صد)۔ 2خدیجہ سمرین (97.50فی صد)۔ 3۔ فاطمہ زہرہ (97.33فی صد)۔ 4۔ تانیہ ہاورگی (96فی صد)۔ 5۔ آشنا کاسرکوڈ(95فی صد)۔ 6۔ امنہ صفوہ ایس ایم (94.66فی صد)۔ 7۔ عائشہ طہرہ (93.83فی صد)۔ 8۔ فاطمہ ثمین برماور(92.66 فی صد)۔ 9۔ فاطمہ ہالہ لونا  اور فرحیہ پیش امام (91.50فی صد)۔ 10۔ ردا انجم صدیق (91فی صد)

انجمن پری یونیورسٹی کالج (بوائز):سال 2022میں 82.88فی صدنتیجہ درج کرنےوالی کالج نے اس مرتبہ 14فی صد کی چھلانگ لگاتے ہوئے 96.06فی صد کے ساتھ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ کالج کے شعبہ سائنس میں سال 2022میں 76.31فی صد رزلٹ تھا تو اس مرتبہ قریب 20فی صد اضافے کے ساتھ 95.06فی صد نتیجہ درج کیا ہے جو  سب سے بہترمظاہرہ مانا جارہاہے۔ شعبہ کامرس  میں سال 2022میں 87.25فی صد رزلٹ تھاتو اس مرتبہ 96.32فی صد اور شعبہ آرٹس میں گذشتہ مرتبہ 88.88فی صد رزلٹ تھا تواس مرتبہ 100فی صد نتیجہ درج ہواہے۔

شعبہ سائنس :کالج کی طرف سے 81میں سے 77طلبا کامیاب ہوئے ہیں جن میں سے 6امتیازی، 61فرسٹ کلاس اور 10سکینڈ کلاس ہیں۔ کالج کی سطح پر ٹاپ 3طلبا کے نام اس طرح ہیں۔1۔ محمد انس ابن شوکت علی ڈونا 88.33فی صد۔ 2۔سلسبیل ابن سہیل کوبٹے 87.33فی صد اور 3۔ کامران ابن سید عبدالرزاق 86.16فی صد ۔

شعبہ کامرس: 136میں سے 131طلبا کامیاب ہوئے ہیں جن میں سے 8امتیازی، 73فرسٹ کلاس، 33سکینڈ کلاس اور 17پاس کلاس ہیں۔ کالج کے ٹاپ تھری طلبا کے نام اس طرح ہیں۔ سید عبدالرحمن لنکا 90.50فی صد۔2۔ذوالفقار علی محتشم 89.16فی صد اور3۔ محمد سہیم ابن ابو محمد 87.33فی صد۔

شعبہ آرٹس: شعبہ آرٹس سے 12طلبا امتحان میں شریک ہوئے تھے، تمام طلبہ کامیاب ہوئے اس طرح  رزلٹ 100فی صد درج کیا گیاہے۔ کامیاب ہونے والوں میں 3فرسٹ کلاس، 4سکینڈ کلاس اور 5پاس کلاس ہیں۔ کالج کے ٹاپ 3طلبا کے نام اس طرح ہیں۔ 1۔ محمد ساجد ابن ضیاء اللہ 60.66فی صد۔ 2۔محمد جعفر ابن مصطفیٰ 56.83فی صداور3۔ محمد یاسین 55.66فی صد۔

انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے صدر اڈوکیٹ قاضیا مزمل ، جنرل سکریٹری صدیق اسماعیل، ایڈیشنل جنرل سکریٹری اسحق شاہ بندری ، کالج بورڈ سکریٹری ڈاکٹر ایس ایم محمد سلیم سمیت سبھی عہدیداران اور اراکین انتظامیہ نے کالج پرنسپلس ڈاکٹر فرزانہ محتشم اور پروفیسر محمد یوسف کولا کے ساتھ ساتھ دیگر اساتذہ اور طلبا و طالبات کو بہترین نتائج درج کرنےپر مبارکباد پیش کی ہے۔ 


Share: