بھٹکل:3؍ دسمبر(ایس اؤ نیوز) کیرلا کے تاجر بوچھی نے نوجوانوں میں منشیات کےخلاف بیداری پیدا کرنے کا مقصد لےکر کیرلا سے قطر تک ’بوچھی کا سفر ورلڈ کپ قطر مع مرڈونا کے سونےکے مجسمے کے ساتھ ‘ مہم شروع کی ہے جو آج بھٹکل پہنچنے پر انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اینڈ مینجمنٹ بھٹکل میں پرتپاک استقبال کیاگیا ۔
ریلی انجمن کالج پہنچی تو وہاں پرنسپال ڈاکٹر فضل الرحمن نے اپنے ساتھی اساتذہ ، طلبا کے ساتھ خوش آمدید کہتے ہوئے استقبال کیا۔ مرڈونا کے پیغام’منشیات چھوڑو ، فٹ بال کھیلو‘ کو لےکر ڈرگس کے عادی اور دیگر نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنے مرڈونا کے سونے کامجسمہ لےکر کیرلا کے تاجر بوچھی سفرپر ہیں۔ اپنے سفر کے دوران وہ کالج کیمپس، عوامی مقامات پر اس تعلق سے پیغام نشر کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں۔ یہ ریلی بھٹکل پہنچنے سے پہلے شرور کے گرین ویلی اسکول پہنچ کر وہاں کےطلبا کو منشیات کے خلاف کام کرنے کی اپیل کی۔ گرین ویلی میں پرنسپال میاتھیو اور کوآرڈنیٹر وھیلل منیا میاتھیو اور طلبا موجود تھے۔ اپنے 812کلومیٹر لمبے سفر کے لئے خصوصی طورپر تیار کردہ کھلی سواری میں مرڈونا کا مجسمہ لےکر ممبئی تک جائیں گے پھروہاں سے وہ بذریعیہ ہوائی جہاز قطر پہنچ کر فائنل میچ میں شامل ہونگے۔