ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: فاریسٹ محکمہ کے زیراہتمام اخبارنویسوں کے لئے ایک روزہ  ورکشاپ کا انعقاد

بھٹکل: فاریسٹ محکمہ کے زیراہتمام اخبارنویسوں کے لئے ایک روزہ  ورکشاپ کا انعقاد

Thu, 01 Nov 2018 20:45:20    S.O. News Service

بھٹکل: یکم نومبر (ایس او نیوز) کرناٹکا فاریسٹ محکمہ ہوناورزون کی طرف سے تعلقہ رپورٹرس کے لئے ایک روزنہ فطری ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا ۔

بھٹکل کے ساگرروڈ پر واقع سالومرد تمکا ٹری پارک میں ورکشاپ کا افتتاح کرنے کے بعد اے سی ایف دیواکر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فاریسٹ محکمہ کی طرف سے پودوں کی نصب کاری کےساتھ ساتھ کئی ایک ماحولیاتی کام بھی انجام دئیے جاتے ہیں۔ ہماری آئندہ نسل کو ایک صاف شفاف ماحول عطاکرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ورکشاپ میں ماحولیات کے مختلف شعبہ جات کے متعلق مفصل روشنی ڈالتے ہوئے جانکاری دی گئی ۔ ورکشاپ کی دوسری نشست گیرسوپا میں منعقدکی گئی جہاں ماہر جنگلات سہاس نے مغربی گھاٹ میں پائے جانے والے مختلف النوع جانوروں اور ان کی چال چلن ، غذاوغیرہ کے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ ڈی ایف اؤ وسنت ریڈی نے مغربی گھاٹ میں موجود حیاتی تنوع اور انسانوں کے ذریعے جنگلات کو پہنچنے والے نقصانات پر بات کی۔ آر ایف اؤ گنپتی موجود تھے۔ رپورٹر وشنو دیواڑیگا، سبرامنیا بھٹ، راگھویندر بھٹ، من موہن نائک، وسنت دیواڑیگا، رام چندر کنی ، الاس شانبھاگ، شنکرنائک، یحییٰ ہلارے ، جاوید وغیرہ موجود تھے۔


Share: