ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: سنتے مارکیٹ اور  میونسپالٹی  کے اسٹالس کی فیس وصولی، کانٹراکٹ کی نیلامی 4 مارچ کو ہوگی : نیلامی میں شریک ہونے کی آخری تاریخ 2مارچ

بھٹکل: سنتے مارکیٹ اور  میونسپالٹی  کے اسٹالس کی فیس وصولی، کانٹراکٹ کی نیلامی 4 مارچ کو ہوگی : نیلامی میں شریک ہونے کی آخری تاریخ 2مارچ

Wed, 01 Mar 2023 18:23:57    S.O. News Service

بھٹکل:یکم مارچ (ایس اؤ نیوز )  بھٹکل میونسپالٹی حدود کے مکینوں کو اطلاع دی جاتی ہےکہ میونسپالٹی کی تحویل والی  مندرجہ ذیل مارکیٹوں کو سال 2023-24کےلئے یکم مارچ2023سے 31اپریل 2024تک ایک سال کی مدت کےلئے مارکیٹ فیس وصولی کا کانٹراکٹ دینے کی بولی 4مارچ 2023کی صبح 11بجے میونسپالٹی ہال میں لگائی جائے گی۔ یہ  اطلاع ایک مقامی کنڑا روزنامہ میں بطور اشتہار شائع ہوئی ہے۔

اشتہار میں لکھا گیا ہے کہ میونسپالٹی کی طرف سے تعین کردہ کرایہ کےلئے عام نیلامی ہوگی۔ خواہش مند کانٹراکٹ حضرات میونسپالٹی کےشرائط کے ساتھ  ضمانتی رقم  ادا کرتےہوئے عام نیلامی کی بولی میں شریک ہوسکتےہیں۔

1۔ اسپتال روڈ پر واقع سنتے مارکیٹ میں فیس وصولی کرنے کےلئے 50،000روپئے کی ضمانت ادا کرنی ہوگی۔ کانٹراکٹ کی مدت ایک سال ۔ یکم مارچ 2023سے31اپریل 2024تک ۔

2۔ یومیہ فیس وصولی کرنا ۔ 50،000روپئے کی ضمانت اداکرنی ہوگی۔ کانٹراکٹ کی مدت ایک سال ۔ یکم مارچ 2023سے31اپریل 2024تک ۔

3۔ سلطان اسٹریٹ مٹن مارکیٹ میں واقع 6مٹن اسٹالس کی ماہانہ فیس وصولی کرنا۔ فی اسٹال 25،000روپئے ۔ کانٹراکٹ کی مدت ایک سال ۔ یکم مارچ 2023سے31اپریل 2024تک ۔

4۔ سلطان اسٹریٹ مارکیٹ میں واقع 7مٹن اسٹالس کی ماہانہ فیس وصولی کرنا۔ فی اسٹال۔25،000روپئے۔ کانٹراکٹ کی مدت ایک سال  یکم مارچ 2023سے31اپریل 2024تک ۔

ہدایات:  نیلامی کی کارروائی شروع ہونے سےپہلے نیلامی کے شرائط کی خواندگی ہوگی۔ چھٹی کے دن کے سوا دفتری اوقات میں عام نیلامی کے شرائط کا معائنہ کرسکتےہیں۔ نیلامی میں شریک ہونے والے 2مارچ 2023کی شام 5بجے سے پہلے ڈی ڈی کے ساتھ عرضی دینی ہوگی۔ نرخ کی فہرست نیلامی کےوقت دی جائے گی۔ اس سے پہلے میونسپالٹی کا بقیہ رکھنےو الے کانٹراکٹروں کو نیلامی میں شریک ہونے کا موقع نہیں ہوگا۔ اشتہار کے آخر میں  میونسپالٹی  صدر اور میونسپل چیف آفسر کی دستخط کے طور پر درج ہے کہ   نیلامی کا حتمی فیصلہ کا اختیار ذیل میں دستخط کرنے والوں کے پاس محفوظ ہے۔


Share: