ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: جالی سمندر کنارے غیر قانونی ریت سپلائی کے خلاف دیہی عوام برہم : افسران کی خاموشی پر اٹھایا سوال

بھٹکل: جالی سمندر کنارے غیر قانونی ریت سپلائی کے خلاف دیہی عوام برہم : افسران کی خاموشی پر اٹھایا سوال

Mon, 30 May 2022 20:29:58    S.O. News Service

بھٹکل  :30؍مئی  (ایس اؤ نیوز) تعلقہ کے جالی سمندر کنارے غیرقانونی طورپر ریت سپلائی  جاری ہے۔ دیہی عوام کو گمراہ کرتےہوئے مقامی افسران کی شہ پر یہ کارستانی کئے جانےکی دیہات کے چند نوجوانوں نےشکایت کی ہے۔

جالی سمندر کنارے سے ایک ٹپر لاری میں ریت سپلائی کی جارہی تھی تو مقامی نوجوانوں نے لاری روک کر اس کی وڈیو گرافی کی اور سوشیل میڈیا پر وائرل کیا ہے۔ ایک ٹھیکیدار جالی سمندر کنارے تعمیراتی کام کررہے ہیں، اسی بہانے غیر قانونی طورپر ریت سپلائی کئےجانے کا نوجوانوں نے الزام لگایا۔ روزانہ 10سے 15ٹپر لاری ریت سپلائی کی جارہی ہے۔ نوجوانوں کی شکایت میں یہ بھی کہاگیا ہےکہ لاری کو روک کر جیسے ہی وڈیو گرافی کی جانے لگی تو لاری ڈرائیور اور جے سی بی کا ڈرائیور دونوں فرار ہوگئے ۔

 گذشتہ کئی دنوں سے ریت کی غیر قانونی سپلائی جاری ہے۔ اس پر افسران فوری روک لگائیں ۔ کیا یہ ٹھیکیدار کے ذریعےہورہاہے، لاری ڈرائیور کررہے ہیں، کیا اس کے پیچھے بااثر شخصیات کا ہاتھ ہے، ان سب کا جانچ کے ذریعے پتہ لگانے کا دیہی عوام نے مطالبہ کیا ہے۔

جالی پنچایت ممبر ناگراج نائک نے اس سلسلے میں بتایا کہ پچھلے کئی دنوں سے جالی سمندر کنارے غیر قانونی طورپر ریت سپلائی جاری ہے۔ سمندری دیوار کی تعمیر کے بہانے ریت سپلائی کی جارہی ہے۔ دن دہاڑے غیر قانونی کاموں کو انجام دیاجارہاہے اس کے باوجود کوئی اس طرف  توجہ نہیں  دے رہاہے ، اس کے پیچھے کن کن لوگوں کا ہاتھ ہے اور وہ کوئی بھی ہو ان سب کے خلاف کارروائی کرنےکی مانگ کی۔

بھٹکل کے تحصیلدار ڈاکٹر سمنت بی ای نے اس سلسلے میں وضاحت کرتےہوئے کہاکہ جالی سمندر کنارےہورہی غیر قانونی ریت سپلائی کے متعلق شکایت موصول ہوتےہی کارروائی کی گئی ہے۔ لاری اور دیگر سواریوں کو تحویل میں لیا گیا ہے اور ریت کو بھی واپس لایاگیا ہے۔ قانون ک مطابق ان کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔


Share: