ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: بدریمنےکے عوام کی جانب سے اسکولی اساتذہ کے تبادلے کی مخالفت؛ بی ای او کو دیا گیا میمورنڈم

بھٹکل: بدریمنےکے عوام کی جانب سے اسکولی اساتذہ کے تبادلے کی مخالفت؛ بی ای او کو دیا گیا میمورنڈم

Sat, 23 Jul 2016 21:35:25    S.O. News Service

بھٹکل:23/ جولائی(ایس او نیوز)60سے زائد طلبا پر مشتمل تعلقہ کی کائیکنی بدری منے لوئر پرائمری اسکول میں زائد اساتذہ تبادلہ پالیسی کی وجہ سے صرف 2اساتذہ رہ جانے کو دیکھتے ہوئے علاقہ کے عوام نے سخت احتجاج کیا اور استاتذہ کے تبادلہ کی مخالفت کرتے ہوئے بھٹکل بلاک ایجوکیشن آفسر کو میمورنڈم پیش کیا جس میں اس بات کی اپیل کی گئی ہے کہ اسکول کے اساتذہ کو ٹرانسفر نہ کیا جائے۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے جاری کردہ حکم غیر سائنٹفک ہے، سرکاری اسکولوں کو بند کرکے نجی اسکولوں کی مدددینےکی سازش ہے، حکومت فوری طورپر متعلقہ حکم کو رد کرے۔ میمورنڈم میں لکھا گیا ہے کہ فی الحال اسکول میں 62طلباہیں، چار اساتذہ تدریسی خدمات  انجام دے رہے ہیں۔ مگر محکمہ کی طرف سے دو اساتذہ زائد ہونے کی جانکاری دی گئی ہے،جو ہمارے لئے بڑے دکھ کی بات ہے، صرف دو اساتذہ کی موجودگی اتنے سارے طلبا کی تدریس کرنا بہت مشکل کام ہے، بچوں کی خاطر زائد اساتذہ کا تبادلہ روکیں یا کم سےکم ایک استاد کو باقی رکھیں۔ بی ای اؤوینکٹیش پٹگار نے اپیل وصول کی۔ اسکول ترقی انتظامیہ بورڈ کے صدر شنکر نائک، نائب صدر گیتا، ممبران سنگیتا ، بی جے پی کے مقامی لیڈر پدمیا نائک، ستیش شیورام ، ناگیش ، ہونما للاوتی وغیرہ موجود تھے۔


Share: