ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: انجمن ڈگری کالج کےصدر شعبہ کنڑاکے پروفیسرآر ایس نایک کو عالمی سطح کے کہانی اور نظم مقابلہ میں دوسرا مقام

بھٹکل: انجمن ڈگری کالج کےصدر شعبہ کنڑاکے پروفیسرآر ایس نایک کو عالمی سطح کے کہانی اور نظم مقابلہ میں دوسرا مقام

Mon, 14 Nov 2016 17:26:49    S.O. News Service

بھٹکل:14/نومبر (ایس او نیوز) گذشتہ 29اور30اکتوبر کو سنگاپور میں منعقدہ ’سنگار سنسکرتی سمیلن ‘ کی مناسبت سے ’سنچن ساہتیہ اسپردے ‘‘ نامی ایک ادبی مقابلہ کے نتائج کا اعلان کیا گیا۔جس میں بھٹکل انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر کے صدر شعبہ کنڑا کے پروفیسر آر ایس نایک کہانی اور نظم کے دونوں مقابلوں میں دوم مقام حاصل کرتے ہوئے کالج اور شہر کا نام روشن کیا ہے۔

نہ صرف بھٹکل بلکہ ضلع سمیت پورے ریاست کرناٹکا کے کنڑا ادب میں اپنی سنجیدگی اور مضبوط رائے کے لئے مشہور آر ایس نایک  کی اب تک شائع شدہ تین تصنیفات ادبی میدان میں مشہورہوکر انہیں ایک ادبی مقام پر لاکھڑا کیا ہے۔ ادبی نقادوں نے ان کی تحریروں کی ستائش کرتے ہوئے کہاہے کہ نایک کی تحریروں میں گہرائی و گیرائی اور جدیدیت کے ساتھ تخلیقیت کو بھی دیکھا جاسکتاہے۔ اشتہار بازی سے دور رہتے ہوئے ادبی خدمات انجام دینے والے نایک ایک بہترین نقاد مانے جاتے ہیں۔ سنگاپور کنڑا سنگھ کی طرف سے کہانی اور نظم کا مقابلہ منعقد کیا تھا جس میں ریاست کرناٹکا کے  ضلع باگلکوٹ کے ہنومنت ہالگیری کی کہانی ’’ انٹو جاڈیا‘‘ کو اورنظم کے شعبہ میں سداپور کی چئتریکا شریدھر ہیگڈے کو ’’ اول بلی نیرلو متو السووا چترگلو ‘‘ کو پہلا انعام حاصل ہواہے۔

پروفیسر آر ایس نایک کی کہانی ’’ آتا بندا‘‘(وہ آیا )اور نظم ’’ فاطمانندن ‘‘ کو دوم انعام حاصل ہواہے۔ این آر ائیز کنڑیگاس کے لئے منعقدہ  مقابلہ میں انگلینڈ کی ڈاکٹر پریم لتا بی کی کہانی ’’سواتنتر ‘‘(آزادی ) کو پہلا، امریکہ کی جمنا رانی ایچ ایس کی کہانی ’’ہوسا کنسو‘‘(نیا خواب) کو دوسراانعام ملاہے۔ نظم میں سنگاپور کے مہیش پریم چندرکو اول ، امریکہ کی جمنا کو دوم اور سنگاپور کی لوکیشوری کو تیسرا انعام ملاہے۔ عالمی سطح کے اس مقابلے کے لئے کنڑاادب کے مشہور افسانہ نگار ، نقاد شری گریش راؤ ہتیار اور شاعر بی آر لکشمن راؤ نے بطور ممتحن خدمات انجام دئیے تھے۔


Share: