ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: مغربی ڈگری ہولڈر حلقہ کے ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج کرنے کا موقع : ڈگری میں کامیاب افراد توجہ دیں

بھٹکل: مغربی ڈگری ہولڈر حلقہ کے ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج کرنے کا موقع : ڈگری میں کامیاب افراد توجہ دیں

Sat, 01 Feb 2020 20:33:09    S.O. News Service

بھٹکل:یکم ؍فروری(ایس اؤ نیوز)مغربی ڈگری ہولڈر حلقہ کے رائے دہندگان کی فہرست تیار کرکے 16جنوری 2020کو عوام کی جانکاری کے لئے شائع کیا جاچکاہے۔ فی الحال ووٹر لسٹ کو وقت کے مطابق تیار کرنے کے سلسلےمیں شہری نمائندہ قانون 1950کی دفعہ 22اور23کے تحت آخری تاریخ تک ووٹر لسٹ میں اپنے ناموں کے  اندراج کرنے کا موقع فراہم کیاگیا ہے۔

تحصیلدار دفتر کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایاگیا ہےکہ تحصیلدار دفتر میں دستیاب فارم نمبر 18کو پُر کرکے ضروری دستاویزات منسلک کرکے دفتر میں سونپ سکتے ہیں۔ تحصیلدار نے درخواست کی ہے کہ  متعلقہ موقع سے استفادہ کرتےہوئے 01-11-2016سے پہلے پہلے  ڈگری میں کامیاب  اہل رائے دہندگان زیادہ سے زیادہ   تعداد میں رائے دہندگان کی فہرست میں اپنا نام درج کریں۔

ناموں کے  اندراج کے لئے ضروری دستاویزات:

  1. فارم نمبر -18 پُر کریں۔ ( فارم تحصیلدار دفتر میں دستیاب ہے)
  2. پاسپورٹ سائز فوٹو-1
  3. ڈگری کی پاسنگ سرٹیفکٹ یا مارکس کارڈ کی نقل (گزیٹیڈ افسر کی تصدیق  کے ساتھ )
  4. آدھار کارڈ یا ووٹر آئی ڈی کی نقل

Share: