ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل :مغربی ڈگری ہولڈر حلقہ سے کانگریس کی جیت ہوگی :  امیدوار کوبیرپا

بھٹکل :مغربی ڈگری ہولڈر حلقہ سے کانگریس کی جیت ہوگی :  امیدوار کوبیرپا

Sat, 23 Nov 2019 20:17:03    S.O. News Service

بھٹکل:23؍نومبر(ایس اؤ نیوز)ویسٹرن ڈگری ہولڈر کانسٹی ٹیونشی کی طرف سے کانگریس  4مرتبہ جیت حاصل کرکے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرچکی ہے۔ آئندہ ہونے والے انتخابات میں بھی متعلقہ حلقہ سے کانگریس کی ہی جیت ہونے والی ہے۔ مغربی ڈگری ہولڈ ر حلقہ کے کانگریسی امیدوار کوبیرپا نے ان خیالات کا اظہار کیا۔

وہ یہاں سنیچر کو بھٹکل کانگریس دفتر میں پریس کانفرنس کے ذریعے اخباری نمائندوں سے بات کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کے سابق رکن اسمبلی ، لیڈران اور کارکنان جیت کے لئے اپنا کام شروع کرچکے ہیں، اب تک حلقہ میں 1.5لاکھ رائے دہندگان نے عرضیاں سونپی ہیں، 50-60ہزار نئے ووٹرس کی رجسٹریشن ہوئی ہے، اب اور ایک رجسٹریشن کا مرحلہ شروع ہواہے، کانگریس کارکنان اور حمایتیوں سے اپیل کی وہ بھی جلدی اپنا نام رجسٹریشن کرائیں۔

انہوں نے یلاپور ضمنی انتخابات کے متعلق بتایا کہ وہاں کانگریس کی جیت یقینی ہے، جن کو سپریم کورٹ نے نااہل کہا ہے عوام انہیں اہل نہ بنانےکی اپیل کی۔ سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک، نارائن بی نائک، ٹی ڈی نائک، عبدالعظیم ایس ایم، رتعلقہ پنچایت نائب صدر رادھا اشوک وئیدیا، جئے لکشمی گونڈ، وشنو دیواڑیگا وغیرہ موجود تھے۔


Share: