بھٹکل:6/ جنوری (ایس اؤنیوز)جدید ٹکنالوجی نے دنیا کو ایک قریہ میں منتقل کردیا ہے ، معیار کو زیادہ اہمیت دی جارہی ہے،آج کے بچوں کو عالمی مارکیٹ کے مقابلہ کے لئے تیار ہونے کا ضلع نگراں کاروزیر دیش پانڈے نے خیال ظاہر کیا۔
وہ یہاں سنیچر کی شام شریمتی کملاوتی رام ناتھ شانبھاگ ہال میں سرکاری ڈگری کالج بھٹکل کے اشتراک سے اترکنڑا ضلع کے پسماندہ طبقات اور ذات کے طلبا میں مفت لیاپ ٹیاپ تقسیم کاری پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔
حکومت کی طرف سے سال 2016-17کے سرکاری ڈگری کالج، انجنئیرنگ اور ڈپلوما کالجوں کے سال اول میں زیر تعلیم طلبا کے درمیان مفت میں لیاپ ٹیا پ تقسیم کئے جارہے ہیں۔ سدرامیا کی حکومت تعلیم ، صحت کے میدانوں کو ترقی دینے کے ساتھ ساتھ سماجی انصاف کو بھی ترجیح دے رہی ہے۔ تعلیم کو گھر کے دروازے تک لے جانے کی تمام کوششوں کو انجام دینےکاکام حکومت نےکیا ہے۔ طلبا نصابی تعلیم کے ساتھ عام معلومات میں بھی اضافہ کرنے کی طرف دھیان دینےکی بات کہی ۔ انہوں نےکہاکہ ریاستی حکومت روزگار پیدا کرنےکی طرف توجہ دیتے ہوئے 5لاکھ طلبا میں اہلیت و قابلیت پیدا کرنے کی تربیت دے رہی ہے۔ مرکزی حکومت روزگار پید اکرنےمیں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ سدرامیا کی حکومت گذشتہ ساڑھے چار برسوں میں متعینہ 15لاکھ سے زائد روزگار پیدا کی ہے ۔ ستمبر 2017تک یہ نمبر 16لاکھ کو پار کرگیا ہے۔ طلبا مستقبل میں صرف ملازم نہ بنیں بلکہ ملازمت دینے والے بنیں۔
ضلع کے حالات پر بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہاکہ فسادات ، بد امنی سےکوئی فائدہ ہونے والا نہیں ہے ، ذات پات اور دھرم کے نام پر ہنگامہ کرکے انتخابات لڑیں گے تو سوائے نفرت کے کسی شہر کی ترقی ممکن نہیں ہے۔ طلبا اور والدین اس طرف خاص توجہ دینے کی اپیل کی۔
رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھٹکل ہوناور حلقہ میں تعلیمی میدان میں کوئی کمی ہونے نہیں دی ہے۔ ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر ، تعلقہ پنچایت صدر ایشور نائک، نائب صدر رادھا اشوک وئیدیا ، جالی پنچایت صدر عبدالرحیم شیخ،ضلع جوائنٹ کمشنر ویلو منی ، بھٹکل اے سی منجوناتھ ، تحصیلدار وی این باڈکر وغیرہ موجود تھے۔ بھٹکل سرکاری کالج کی پرنسپال منجولا نے استقبال کیا تو شئیلجا نے نظامت کی۔