ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل :جالی ہائی اسکول کے کھلاڑی ضلعی سطح کے لئے منتخب

بھٹکل :جالی ہائی اسکول کے کھلاڑی ضلعی سطح کے لئے منتخب

Wed, 09 Nov 2016 20:47:00    S.O. News Service

بھٹکل:9/نومبر (ایس او نیوز)  تعلقہ سطح کے ہائی اسکول کھیل مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جالی ہائی اسکول کے طلبا ضلعی سطح کے لئے منتخب ہوئے ہیں ۔

لڑکوں کے 5کلومیٹر پیدل دوڑ میں لکشمی کانت نائک اول اور رامو گونڈ دوم مقام حاصل کیا ہے۔ لڑکیوں کے 3کلومیٹر پیدل دوڑ میں ثانیہ عبدالقادر اول،اشونی نائک دوم مقام حاصل کیا ہے۔ اسی طرح ڈسک تھرو میں نینا موگیر اول، ہائی جمپ میں جانکی گونڈ اول اور ٹرپل جمپ میں دوم، جیوتی نائک 200میٹر دوڑ میں دوم ، تنوجا گونڈ 3000میٹر دوڑ میں دوم ، 1500میٹر دوڑ میں دوم اور 800میٹر دوڑ میں سوم مقام حاصل کرتے ہوئے ضلعی سطح کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔ بہترین مظاہر ہ پیش کرنے والے تمام کھلاڑیوں کو فزیکل ٹیچر سومنگلا نے تربیت دی تھی ۔ صدر مدرس ٹی ڈی دیواڑیگا نے اور دیگر عہدیداران و ذمہ داران نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ خیال رہے کہ جالی سرکاری ہائی اسکول تعلیمی میدان  میں بھی سب سے آگے رہتے ہوئے لگاتار چار سال ایس ایس ایل سی میں 100فی صد نتائج درج کیاہے۔


Share: