ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل :تاج السنہ فیض الرسول مدرسہ گلمی کے متعلم لاپتہ ہونے کے متعلق شکایت درج

بھٹکل :تاج السنہ فیض الرسول مدرسہ گلمی کے متعلم لاپتہ ہونے کے متعلق شکایت درج

Thu, 20 Oct 2016 20:28:14    S.O. News Service

بھٹکل :20/اکتوبر(ایس او نیوز) بھٹکل کے گلمی علاقے کے تاج السنہ دارلعلوم فیض الرسول مدرسہ کے متعلم اپنے شہر جانے کے دوران راستے میں کسی نے بہلا کر متعلم کو اپنے ساتھ لے  جانے کے متعلق مدرسہ کے مینجر نے شہری پولس تھانہ میں شکایت درج کی ہے۔

پولس ذرائع نے بتایا کہ مدرسہ کے مینجر محمد ریاض نے شکایت میں کہاہے کہ گلمی کے تاج السنہ فیض الرسول مدرسہ کے متعلم ہوناور تعلقہ کرکی کے مکین عبدالمالک ابن خالد (15) 30ستمبر کی شام 6بجے اپنے گاؤں جانے کے لئے مدرسہ سے نکلا مگر وہ اپنے گھر نہیں پہنچا، اسے کسی نےراستہ میں ہی بہلا پھسلا کراپنے ساتھ لے  جانے کا شک ہے۔ شہری پولس تھانہ پی ایس آئی کوڈگونٹی نے کیس درج کرلینے کے بعد جانچ کررہے ہیں۔ متعلم عبدالمالک کی شناخت کے متعلق جانکاری دی گئی ہے کہ اس کی عمر 15سال ہے، 5فٹ 1انچ لمبائی ، سانولا رنگ، 9ویں جماعت میں زیر تعلیم ہے، مدرسہ سے نکلتے وقت جسم پر نیلے رنگ کا جُبا، سفید ٹوپی پہنے ہوا تھا۔ بھٹکل پولس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کہیں یہ متعلم نظر آئے تو فوری طورپر پولس تھانہ نمبر -226333 08385 یا پھر موبائیل نمبر 9480805263 پر اطلاع دیں۔

 


Share: