بھٹکل:18/مئی (ایس اؤنیوز) شہر کے امیتاکش یوگ بھون میں پتنجلی یوگ ٹرسٹ اور آروگیہ بھارتی بھٹکل کے اشتراک سے چار روزہ یوگ کیمپ کا انعقاد ہوا۔ پتنجلی ٹرسٹ کے دیوراج پربھو اور راگھویندر نے یوگ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپر سی پی آئی سریش نائک شریک تھے تو پرنسپال ڈاکٹر آر نرسمہامورتی ، ڈاکٹر ادئیے پرسنا، گنپتی شرور ، ڈاکٹر پانڈورنگا وغیرہ موجود تھے۔ یوگ گرو گوند دیواڑیگا نے یوگ کی تربیت دی ۔