ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : گرو سدھیندر ا ڈگری کالج کے جرنلزم شعبہ کا افتتاح : طلبا احساس کمتری کے بجائے اپنی صلاحیت کا استعمال کریں

بھٹکل : گرو سدھیندر ا ڈگری کالج کے جرنلزم شعبہ کا افتتاح : طلبا احساس کمتری کے بجائے اپنی صلاحیت کا استعمال کریں

Fri, 06 Jul 2018 20:20:36    S.O. News Service

بھٹکل:6/ جولائی (ایس او نیوز) طلبا ذہنی کمتری سے باہر نکلیں ، صلاحیت اور قابلیت کا صحیح استعمال نہیں کریں گے تو دنیا نظر انداز کرے گی ، ہر ایک کو اس کا پسینہ ہی زندگی میں عزت کے مقام پر فائز کرنےکی بات کہتے ہوئے کراولی منجاؤ کے مینجنگ ایڈیٹر گنگادھر ہیرے گتی نے طلبا کو محنت و مشقت کی ترغیب دی۔

وہ یہاں گرو سدھیندراڈگری  کالج کے شعبہ بی اے میں جرنالزم کی کلاسس کا افتتاح کرنے کے بعد مہمان ِ خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہے تھے۔ گنگادھر نے کہاکہ  پہلے نوجوان اپنی فن کاری کے عوض فلمی دنیا کا رخ کرتے تھے تو آج کے نوجوان  موبائیل جیسے ناسور میں مبتلا ہورہے ہیں۔ ہر ایک بے پناہ عقل اور صلاحیت سے مالا مال ہوتاہے طلبااس کے استعمال کے لئے مواقع تلاش کریں ، طلبا سماج اور والدین کے لئے بوجھ نہ بنیں، اجتماعی سطح پر ترقی پانے کی راہیں مسدود ہوتی جارہی ہیں اور موجودہ دور میں  کسی کی زندگی اجیرن کرنا ہی زندگی سمجھنے والے بہت سارے ملیں گے ، ان سنگین حالات میں طلبا اپنی تعلیم کے ذریعے سماج اور گھر کے لئے نمونہ بن کر آگے بڑھنے کی تلقین کی۔ صحافت پر بات کرتے ہوئے موصوف نے کہاکہ آج کی صحافت میں اخلاق و اقدار کہیں نہیں ہے، صحافت  تجارت بن گئی ہے۔

اُدئیے وانی کے رپورٹر رادھا کرشنا بھٹ نے صحافتی میدان  کے متعلق جانکاری دی ۔ بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے صدر سریش نایک نے پروگرام کی صدارت کی۔ پرنسپال ناگیش بھٹ نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔ رپورٹر وینکٹیش میستا نے مہمانوں کا تعارف پیش کیا۔ پرنسپال شری ناتھ پائی نے استقبال کیا ۔ لکچرر پی ایس ہیبار موجود تھے۔ نینا نائک اور ساتھیوں نے پرارتھنا کی۔ شیلپا نائک اور بھویا نائک نے نظامت کی۔ لکچرر وشوناتھ بھٹ نے شکریہ اداکیا۔ پروگرام کے بعد طلبا نے صحافت اور اخبارات کے متعلق گنگادھر ہیرے گتی سے سوالات پوچھے جن کا انہوں نے بہتر انداز میں جواب دیا۔  IMG_20180706_124948.jpg


Share: