بھٹکل:10/مارچ (ایس او نیوز) مرکزی حکومت کی طرف سےپکوان گیس اور بینک معاملات ک فیسوں میں لگاتار اضافہ کرتےہوئے عوامی زندگی کو اجیرن کئے جانےکے خلاف ویلفئیر پارٹی آف انڈیا بھٹکل شاخ کی طرف سےجمعہ کی شام اسسٹنٹ کمشنر دفترکے سامنے احتجاج کرتےہوئے اے سی کے ذریعے صدرِ ہند کے نام میمورنڈم پیش کیا۔
اس موقع پر بھٹکل تعلقہ صدر قمرالدین مشائخ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اچھے دن جیسے جھوٹے نعروں کے سہارے معصوم عوام کو دھوکہ دے کر اقتدار پرپہنچی مودی سرکار دن بدن روزمرہ کی ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے عوام کی زندگیوں سے سکون چھین لیا ہے۔ پٹرول ، ڈیزل ، پکوان گیس ، اچانک نوٹ بندی جیسے بے وقوفانہ اعلانات سے عوامی زندگی کےحقوق چھینے جانے کا الزام لگایا۔ 478روپئے پر ملنی والی پکوان گیس کی قیمت آج 765روپئے ہوگئی ہے، کمرشیل گیس کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ ملک کو ڈیجٹیل کرنےاور کیش لیس کا خواب دکھانے والی مرکزی حکومت اچانک بینک معاملات کے فیسوں میں اضافہ کرتےہوئے چھوٹے موٹے بیوپاریوں ، غریب اور متوسط طبقات کو مشکلات میں ڈال دیاہے۔ اور جو لوگ اچھےدن کے انتظار میں تھے ان کے زخموں پر نمک چھڑکنےکی بات میمورنڈم میں کہی گئی ہے۔ اس موقع پر پارٹی کے لیڈران ڈاکٹر نسیم خان، سید اشرف برماور، ضلع جنرل سکریٹری شوکت خطیب، ضلع یوتھ مورچہ کے صدر سید ابوالاعلیٰ برماور، فاروق ماسٹر، عبدالجبار اسدی ، عبدالمجید کولا اور خواتین مورچہ کی ممبران موجود تھیں ۔