ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل : حنیف آباد کے لئے تارکول روڈ کی منظوری : حنیف آباد ویلفئیر اسوسی ایشن کی جانب سے رکن اسمبلی کی تہنیت

بھٹکل : حنیف آباد کے لئے تارکول روڈ کی منظوری : حنیف آباد ویلفئیر اسوسی ایشن کی جانب سے رکن اسمبلی کی تہنیت

Sun, 12 Feb 2017 21:44:32    S.O. News Service

بھٹکل:12/فروری    (ایس او نیوز)حنیف آباد علاقہ کے لئے تارکول کا  مین روڈ منظور کرانے میں اہم کردار نبھانے والے مقامی رکن اسمبلی منکال وئیدیا کی  حنیف آباد ویلفئیر اسوسی ایشن کی جانب سے  تہنیت کی گئی ۔

تہنیت قبول کرنےکے بعد خطاب کرتے ہوئے منکال وئیدیا نے کہاکہ میں حلقہ میں تمام گھروں کو بجلی کنکشن دینےکے وعدے پر قائم ہوں اور اس کے سلسلے میں کوشاں بھی ہوں، ہر ایک پنچایت کی میٹنگ میں شریک ہوکر علاقہ کے عوام کےلئے کام کررہاہوں۔ اسی طرح فروری کے آخر میں ہیبلے پنچایت کی میٹنگ میں شریک ہوکر علاقہ کے تمام گھروں کو بجلی فراہم کرنے کے سلسلے میں اقدامات کروں گا۔ عوام نے اتی کرم کے سلسلے میں سوالات کئے تو جواب میں رکن اسمبلی نے کہاکہ ابھی تک اتی کرم کے تعلق سے  27500درخواستیں موصول ہوئی ہیں، یہ مرکزی حکومت کامعاملہ ہے، کسی بھی نئے اتی کرم کی طرف مت جاؤ، البتہ پرانے اتی کرم پر موجود گھروں کے متعلق کوئی بھی افسران تکلیف دیتے ہیں تو فوری طورپر رابطہ کرسکتے ہیں۔ کچرا نکاسی کے لئے مناسب انتظام کی بات پر انہوں نے کوشش کرنے کی بات کہی۔ کڈوین کٹا ڈیم سے راست حنیف آباد کو پینےکا پانی سپلائی کرنےکے سلسلے میں ایک منصوبہ تشکیل دیا جارہاہے ، جس کو حکومت کے سامنے پیش کرکے منظوری دلانے کا تیقن دیا۔

اجلاس کا آغاز ابراہیم ماعز ایم جے کی تلاوت قرآن سے  ہوا۔ محمد طوریف ابوحسینہ نے نعت پیش کی۔ جنرل سکریٹری نثار احمد رکن الدین نے استقبال کیا۔ تعلقہ پنچایت ممبرمہابلیشور نائک ، ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر کی بھی تہنیت کی گئی ۔ اسوسی ایشن کے صدر محمد عمر رکن الدین نے صدارت کی۔ مبشر حسین ہلارے نے نظامت کی۔ اس موقع پر ہیبلے پنچایت صدر این ڈی موگیر، فیصل پیش امام ، جالی پٹن پنچایت صدر عبدالرحیم شیخ، عبدالقادر ایس ایم، لیلاوتی موگیر، بی بی رقیہ ، سید علی  مالکی، عبدالطیف کولا،عبدالسلام کولا، محمد سلیم کولاوغیرہ  موجود تھے۔


Share: