بھٹکل:20/فروری (ایس او نیوز) سال 2016کے لئے کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ کی طرف سے منعقد ہوئے بی کام 5سمسٹر میں شری گرو سدھیندرا کامرس ڈگری کالج کے طلبا نے امتیازی نمبرا ت کے ساتھ کامیابی حاصل کرتے ہوئے کالج اور شہر کا نام روشن کیاہے۔
کالج کی طالبہ مانسا نے 94.14%،منجوشری بھٹکل 93.57%اور سومیا اپادھیا نے 92.86%نے امتیازی نمبرات کے ساتھ کامیابی حاصل کرتے ہوئے کالج کی سطح پر اول، دوم اور سوم مقام حاصل کیا ہے۔ کالج کی جانب سے کل 152کامرس کے طلبا امتحان میں شریک ہوئے ، جن میں 104طلبا امتیازی ، 38فسٹ کلاس، 7طلبا سیکنڈ کلاس میں کامیاب ہوئے ہیں۔ کالج کا کل نتیجہ 98%فی صدر ہاہے۔ نتائج کی خاص بات یہ رہی کہ کاسٹ اکاؤنٹنگ مضمون میں 6طلبا اور انکم ٹیکس مضمون میں 3طلبا 100 میں 100نمبرات حاصل کیا ہے۔ طلبا کی بہترین کارکردگی پر بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر سریش نایک، ٹرسٹی مینجر راجیش نایک، پرنسپال وریندر شانبھاگ نے مبارکبادی پیش کی ہے۔