بھٹکل :19/جولائی (ایس اؤ نیوز) وزیرا علیٰ کمار سوامی کی طرف سے سال 2018-2019کا ریاستی بجٹ رواں ودھان سبھا اجلاس میں پیش کیا گیا ، بجٹ کے متعلق طلبا کو جانکاری دینے کے لئے شری گرو سدھیندرا کالج کے شعبہ جرنلزم کی طرف سے خصوصی لکچرکا اہتمام کیاگیا ۔
کالج کے شعبہ اکنامکس لکچرر دیویندر کنی نے بجٹ پر روشنی ڈالتے ہوئے طلبا کو تفصیل سے جانکاری دی۔ریاستی و مرکزی حکومتیں ہرسال اپنا بجٹ پیش کرتی ہیں ، بجٹ کی اہمیت ، اس کے فائدے اورنقصان کے متعلق ایک تجزیہ پیش کیا۔ اس کے بعد طلبا نے بجٹ کے متعلق مقالہ نگار سے گفتگو کی۔ ڈائس پر بی کام اور بی اے شعبہ کے منتظم فنی یپا ہیبار، بی سی اے کالج کے پرنسپال شری ناتھ پائی ، بی بی اے کالج کے ذمہ دار وشوناتھ بھٹ، لکچرر روہی داس نائک، آنند دیواڑیگا، سوشیلا کھاروی اور دیگر لکچرر حضرات موجود تھے۔ متعلم پرشانت نے استقبال کیاتو گوپال کرشنا نے شکریہ اداکیا۔ متعلمہ پرتیبھا ہیگڈے نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔