بھٹکل :19؍جنوری (ایس او نیوز) تعلقہ کے پُورورگاہ میں ایک مکان کا دروازہ توڑ کر لُٹیرے 30-40 ہزار روپئے نقد رقم لےکر فرار ہوگئے، چوری کی یہ واردات سنیچر کی صبح منظر عام پر آئی ہے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق چوری کی یہ واردات اسماعیل جبالی کے مکان پر پیش آئی ہے۔ جائے وقوع پر ایک کھدال بھی ملی ہے جس کے متعلق شبہ جتایا جارہاہے کہ اسی سے دروازہ توڑا گیا ہوگا۔اطلاع کے مطابق 19جنوری کوجب اسماعیل اپنی اہلیہ کے ساتھ علوہ اسٹریٹ میں اپنی بیٹی کے گھر گئے تھے تو اسی کا فائدہ اُٹھا کر چوروں نے گھر میں گھس کر چوری یہ واردات انجام دی۔ پورورگا میں ہی مقیم اسماعیل کی بہن سنیچر کی صبح جب اپنے بھائی کے گھر پہنچی تو دیکھا کہ گھر کا دروازہ ٹوٹا ہواہے۔ اُس نے فوراً اپنے بھائی اسماعیل کو موبائیل کے ذریعے واقعے کی اطلاع دی۔نقد رقم اور سونےکے زیورات کی تلاشی میں چوروں نے گھر کی الماری کو توڑ دیا ہے ۔
گھر کے سامان بکھرے پڑے دیکھے گئے۔ پولس نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا ہے۔ بھٹکل دیہی پولس تھانےمیں کیس درج کرلینے کے بعد پولس جانچ میں جٹ گئی ہے۔